نارتھ کراچی میں واٹر ٹینکر کی ٹکر سے طالبعلم جاں بحق، مقدمہ درج — کم عمر ڈرائیور نامزد

کراچی (اسٹاف رپورٹر) نارتھ کراچی سیکٹر 5-A/2 میں تیز رفتار واٹر ٹینکر کی ٹکر سے فرسٹ ایئر کا طالبعلم جاں بحق ہو گیا، پولیس نے واقعے کا مقدمہ خواجہ اجمیر نگری تھانے میں درج کرلیا۔ مقدمہ متوفی 17 سالہ عابد رئیس کے والد کی مدعیت میں درج ہوا ہے۔

گولیمار سوشل ویلفیئر آرگنائزیشن کے تعاون سے محمد بخش کمیونٹی سینٹر کی بحالی پر اہم مشاورتی نشست

پولیس کے مطابق ایف آئی آر میں قتلِ خطا، غفلت اور لاپروائی سے ڈرائیونگ سمیت دیگر دفعات شامل کی گئی ہیں۔ مقدمے میں واٹر ٹینکر کے کم عمر ڈرائیور کے ساتھ ساتھ مالکان سعید اللہ اور عبداللہ کو بھی نامزد کیا گیا ہے۔

علاقہ مکینوں اور مقدمے کے متن کے مطابق حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا، جبکہ ڈرائیور کم عمر ہونے کے باوجود بھاری گاڑی چلا رہا تھا۔ پولیس کے مطابق عابد رئیس سرجانی ٹاؤن کا رہائشی اور فرسٹ ایئر کا طالبعلم تھا، جو کالج جانے کے لیے موٹر سائیکل پر گھر سے نکلا ہی تھا کہ پانی کے ٹینکر نے اسے ٹکر مار کر کچل دیا۔

حادثے کے بعد ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا، جس پر مشتعل شہریوں نے واٹر ٹینکر کو آگ لگا دی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے اور نامزد ملزمان کی گرفتاری کے لیے کوششیں تیز کر دی گئی ہیں۔

60 / 100 SEO Score

One thought on “نارتھ کراچی میں واٹر ٹینکر کی ٹکر سے طالبعلم جاں بحق، مقدمہ درج — کم عمر ڈرائیور نامزد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!