کراچی (اسٹاف رپورٹر) سچل چوکی عباس ٹاؤن پولیس نے علاقے میں غیر قانونی شراب فروشی کے خلاف بڑا وار کرتے ہوئے سکندر گوٹھ کے قریب کامیاب کارروائی میں دو شراب فروشوں کو گرفتار کر لیا۔
کراچی میں پاکستان کا پہلا فضائی ای چالان نظام متعارف — ڈرونز کے ذریعے ٹریفک نگرانی کا آغاز
چوکی انچارج انسپکٹر وحید منگی کی سربراہی میں کی گئی کارروائی کے دوران پولیس نے خفیہ اطلاع پر چھاپہ مار کر ملزمان گلاب ولد صاحب اور پریم ولد منظور کو گرفتار کیا، جن کے قبضے سے شراب کی بھاری مقدار، ایک سے زائد بوتلیں برآمد کی گئیں۔
پولیس کے مطابق ملزمان طویل عرصے سے سکندر گوٹھ کے اطراف پولیس کی نظروں سے اوجھل ہو کر غیر قانونی شراب فروشی میں مصروف تھے۔ دورانِ تفتیش دونوں ملزمان نے اعترافِ جرم بھی کر لیا۔
انسپکٹر وحید منگی نے کہا کہ علاقے میں غیر قانونی سرگرمیوں کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی اور کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
پولیس نے ابتدائی تفتیش مکمل کرکے ملزمان کو مزید قانونی کارروائی کے لیے سچل تھانے کے حوالے کر دیا ہے۔