سکھن میں پولیس وِ اسٹریٹ کرمنلز فائرنگ کے بعد 5 ملزم گرفتار دو زخمی بھاری مالِ مسروقہ اور اسلحہ برآمد

کراچی میں سکھن پولیس اور اسٹریٹ کرمنلز کے درمیان رات گئے فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے دوران پولیس نے بہادری سے مقابلہ کرتے ہوئے پانچ ملزمان کو گرفتار کر لیا، جن میں دو زخمی حالت میں پکڑے گئے۔
سندھ میں خواتین کے لیے ای وی اسکوٹیز اسکیم کے دوسرے مرحلے کا فوری آغاز شرجیل انعام میمن کا حکم

پولیس کے مطابق اہلکاروں نے موٹر سائیکل پر سوار نامعلوم افراد کو رکنے کا اشارہ کیا تو مسلح ملزمان نے فوری طور پر فائرنگ شروع کر دی۔ پولیس کی جوابی کارروائی میں دو ملزمان رضوان اور فراز زخمی ہوگئے، جبکہ تین ملزمان شیراز، کامران اور عدنان بغیر زخمی ہوئے گرفتار کر لیے گئے۔

پولیس نے ملزمان کے قبضے سے تین پستول بمعہ ایمونیشن، موبائل فونز، 10 لاکھ 26 ہزار روپے نقدی اور چھینی گئی موٹر سائیکل برآمد کرلی۔ ابتدائی تفتیش میں سامنے آیا کہ گرفتار گروہ نے گزشتہ روز بھینس کالونی میں دکان پر اسلحے کے زور پر ڈکیتی کی تھی اور فرار ہوگیا تھا، جس کا مقدمہ 758/2025 زیر دفعہ 397-34 درج تھا۔

پولیس کے مطابق گرفتار گروہ متعدد اسٹریٹ کرائم وارداتوں میں ملوث نکلا ہے۔ زخمی ملزمان کو طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کردیا گیا، جبکہ برآمد اسلحہ فرانزک ٹیسٹنگ کے لیے بھجوا دیا گیا ہے۔

سکھن پولیس نے بتایا کہ ملزمان کا مجرمانہ ریکارڈ چیک کیا جا رہا ہے اور ضابطے کے مطابق مقدمے کی مزید قانونی کارروائی جاری ہے۔

WhatsApp Image 2025 12 10 at 2.22.01 PM 1 WhatsApp Image 2025 12 10 at 2.22.02 PM WhatsApp Image 2025 12 10 at 2.22.03 PM WhatsApp Image 2025 12 10 at 2.22.03 PM 1

66 / 100 SEO Score

One thought on “سکھن میں پولیس وِ اسٹریٹ کرمنلز فائرنگ کے بعد 5 ملزم گرفتار دو زخمی بھاری مالِ مسروقہ اور اسلحہ برآمد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!