کراچی کے تھانہ شاہ فیصل کالونی پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے ایک گھر کی ڈکیتی میں ملوث دو ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
سکھن میں پولیس وِ اسٹریٹ کرمنلز فائرنگ کے بعد 5 ملزم گرفتار دو زخمی بھاری مالِ مسروقہ اور اسلحہ برآمد
گرفتار ملزمان کی شناخت عمران ولد فضل اکبر اور قدیر احمد ولد محمد صدیق کے نام سے ہوئی۔
پولیس کے مطابق ملزمان کے قبضے سے درج ذیل اسلحہ برآمد ہوا:
ایک پستول 30 بور بمعہ لَود میگزین و راؤنڈز
ایک پستول 32 بور ریوالور بمعہ لَود میگزین و راؤنڈز
ملزمان کے خلاف درج مقدمات:
مقدمہ الزام نمبر 635/2025
مقدمہ الزام نمبر 636/2025 بموجب دفعہ 23(1)A سندھ آرمز ایکٹ
پولیس کے مطابق ملزم قدیر احمد کا سابقہ کرمنل ریکارڈ بھی موجود ہے:
مقدمہ الزام نمبر 293/2024 بموجب دفعہ 353/324/186/427/7ATA/34 تھانہ درخشاں
مقدمہ الزام نمبر 295/2024 بموجب دفعہ 23(1)A تھانہ درخشاں
گرفتار ملزمان کو مزید تفتیش کے لیے شعبہ تفتیش کے حوالے کر دیا گیا ہے۔
