چیمپیئنز لیگ میں دھوم لیورپول کی انٹر پر سنسنی خیز فتح چیلسی کو اٹلانٹا کے ہاتھوں شکست بارسلونا اور ٹوٹنہم کی کامیابیاں

چیمپیئنز لیگ کے دلچسپ مقابلوں نے منگل کی رات فٹبال شائقین کو سنسنی سے بھر دیا، جہاں لیورپول نے اپنے اسٹار محمد صلاح کے بغیر انٹر میلان کے 18 میچوں کے ناقابلِ شکست ہوم رَن کا خاتمہ کرتے ہوئے 0-1 سے یادگار کامیابی حاصل کی۔
چیمپئنز لیگ ٹوٹنہم کی شاندار پیش قدمی، سلاویہ پراگ کے خلاف 0-3 کی فتح سابق اسٹار سون ہیونگ من بھی سٹینڈز میں موجود

میچ کا واحد گول ڈومینک سوبوسزلی نے اختتامی لمحات میں اس وقت اسکور کیا جب ریفری نے الیسنڈرو باسٹونی کی جانب سے متبادل فلورین ویرٹز کی شرٹ پکڑنے پر پنالٹی دی۔ سوبوسزلی نے پُراعتماد انداز میں یان سومر کو مات دیتے ہوئے لیورپول کے لیے قیمتی تین پوائنٹس یقینی بنائے۔

لیورپول کے دفاعی کھلاڑی اینڈی رابرٹسن نے میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ٹیم کو معلوم تھا وہ ایک مشکل مقام پر کھیلنے آئے ہیں، اس لیے "لڑ کر جیتنا پڑا۔”
یہ کامیابی لیورپول کے لیے اس وقت خاص اہمیت رکھتی ہے جب محمد صلاح کے سوشل میڈیا آؤٹ برسٹس کے بعد ٹیم کے اندرونی ماحول پر سوالات اٹھ رہے ہیں۔ صلاح نے کہا تھا کہ ٹیم کی خراب فارم کے دوران انہیں "بس کے نیچے پھینک دیا گیا”، تاہم رابرٹسن کا کہنا تھا کہ "ہم اندرونی طور پر ایک ساتھ ہیں۔”

ادھر چیلسی کو اٹلانٹا کے خلاف مایوس کن شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ پہلے ہاف میں جواؤ پیڈرو کے گول کی بدولت سبقت لینے کے بعد لندن کلب نے دوسرے ہاف میں دو گول کھا کر 2-1 سے میچ گنوا دیا۔ Gianluca Scamacca اور Charles De Ketelaere کے گولوں نے چیلسی کی کوششوں پر پانی پھیر دیا۔ جواؤ پیڈرو نے شکست کو ’’سبق آموز‘‘ قرار دیا۔

بائرن میونخ نے بھی شاندار واپسی دکھاتے ہوئے اسپورٹنگ لزبن کو 1-3 سے ہرایا۔ دوسرے ہاف میں سرج گنابری، کم عمر لینارٹ کارل اور جوناتھن تاہ کے گول بائرن کی فتح کا سبب بنے۔

بارسلونا کیمپ نو میں اینٹراخٹ فرینکفرٹ کے خلاف 1-2 سے کامیاب رہا، جہاں جُلز کونڈے غیر متوقع ہیرو بنے اور دونوں گول ہیڈر کے ذریعے کیے۔ پیڈری کے مطابق "یہ ایک مشکل میچ تھا مگر اہم جیت ملی۔”

ٹوٹنہم نے بھی اپنی چیمپیئنز لیگ مہم میں اہم قدم بڑھاتے ہوئے سلاویہ پراگ کو 0-3 سے مات دی۔ ڈیوڈ زیما کے خود ساختہ گول کے بعد محمد کدوس اور زاوی سائمنز نے پنالٹیز پر اسکور مکمل کیا۔ اس جیت کے بعد اسپرس نویں نمبر پر پہنچ گیا اور لیورپول سے صرف ایک پوائنٹ پیچھے ہے۔

دیگر مقابلوں میں، میسن گرین ووڈ کی ڈبل اسٹرائیک نے مارسیل کو یونین سینٹ گلوئس کے خلاف 2-3 کی برتری دلائی، جبکہ موناکو نے گالاتاسرے کو فولارین بالوگن کے واحد گول سے 0-1 سے ہرادیا۔
اٹلیٹکو میڈرڈ نے PSV کیخلاف 2-3 سے کامیابی حاصل کی جبکہ اولمپیاکوس نے کریات الماتی کو 0-1 سے ہرا کر اپنی پہلی چیمپیئنز لیگ جیت حاصل کی۔

60 / 100 SEO Score

One thought on “چیمپیئنز لیگ میں دھوم لیورپول کی انٹر پر سنسنی خیز فتح چیلسی کو اٹلانٹا کے ہاتھوں شکست بارسلونا اور ٹوٹنہم کی کامیابیاں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!