انڈونیشیا کے صدر کی فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ملاقات، دفاعی تعاون بڑھانے پر اتفاق

پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ کے مطابق انڈونیشیا کے صدر پرابووسو بیانتو نے آرمی چیف و چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات کی۔ ملاقات اسلام آباد میں ہوئی جس میں باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی سکیورٹی اور دفاعی تعاون کے مختلف پہلوؤں پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔

عرب و مسلم ممالک کی مخالفت، ٹونی بلیئر غزہ امن کونسل سے ہٹا دیے گئے

آئی ایس پی آر کے مطابق دونوں ممالک کے درمیان دفاعی تعاون کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا گیا، جبکہ پاکستان اور انڈونیشیا کی افواج کے باہمی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے پر بھی اتفاق کیا گیا۔

انڈونیشین صدر نے پاکستان کی مسلح افواج کی پیشہ ورانہ مہارت کو سراہتے ہوئے علاقائی امن و استحکام میں پاکستان کے کردار کا اعتراف کیا۔

اس موقع پر فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا کہ پاکستان، انڈونیشیا کے ساتھ دفاعی اشتراک، تربیت اور انسداد دہشت گردی تعاون کے فروغ کا خواہاں ہے۔

60 / 100 SEO Score

One thought on “انڈونیشیا کے صدر کی فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ملاقات، دفاعی تعاون بڑھانے پر اتفاق

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!