ملکی معیشت ڈنڈے سے نہیں، پیار سے چلتی ہے: بلاول بھٹو زرداری

چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ملکی معیشت کو زور زبردستی سے نہیں چلایا جاسکتا، معیشت تب ہی مضبوط ہوتی ہے جب اسے پیار، تعاون اور اعتماد کے ماحول میں آگے بڑھایا جائے۔

انڈونیشیا کے صدر کی فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ملاقات، دفاعی تعاون بڑھانے پر اتفاق

لاہور میں تاجر برادری سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ ان کی خواہش ہے کہ پنجاب کی بزنس کمیونٹی سے سیکھنے کا موقع ملے۔ انہوں نے کہا کہ تاریخ کو غلط انداز میں پیش کیا جاتا ہے، جبکہ بزنس کمیونٹی کی مثبت تجاویز ہمیشہ قابلِ قدر ہیں۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ بزنس کمیونٹی ملکی معیشت کی ریڑھ کی ہڈی ہے، پیپلزپارٹی نے سی پیک کی بنیاد رکھی، اور ہم نے اپنی حکومت میں ایکسپورٹ کے نئے مواقع پیدا کیے۔ انہوں نے یقین دلایا کہ بزنس کمیونٹی کے مسائل کے حل کے لیے ہر ممکن تعاون جاری رکھا جائے گا، چین پاکستانی مصنوعات کو اپنے ملک میں متعارف کرانا چاہتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سابق حکومت نے ڈنڈے کے زور پر معیشت چلانے کی کوشش کی، لیکن ایسا ممکن نہیں۔ وفاق کو چاہیے کہ سیلز ٹیکس آن گڈز کی ذمہ داری صوبوں کو منتقل کرے۔

چیئرمین پی پی پی نے کہا کہ ہم اپنے ٹارگٹس پورے کرتے ہیں تو اپنے وسائل وفاق کو دینے کے لیے تیار ہیں تاکہ وہ اپنی معاشی مشکلات کم کرسکے، تاہم یہ مسئلہ صرف ایک صوبے کا نہیں بلکہ قومی سطح پر مشترکہ کاوشوں کا تقاضا کرتا ہے۔

اپنی گفتگو میں انہوں نے کہا کہ بجلی بحران آج کا نہیں، مگر وزیراعظم اور ان کی ٹیم معاشی استحکام کے لیے کوشاں ہیں۔ ہم ڈی سینٹرلائزیشن پر یقین رکھتے ہیں اور خیبرپور اکنامک زون اس کی کامیاب مثال ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہر مسئلے کا ذمہ دار آئی ایم ایف کو نہیں ٹھہرایا جا سکتا۔ اکنامک زونز کی ترقی میں مشکلات درپیش ہیں، لیکن وفاق کے ساتھ مل کر انہیں حل کریں گے۔

مزید کہا کہ پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ سے صوبوں میں کاروبار کو وسعت ملے گی اور پرائیویٹ سیکٹر کے ساتھ تعاون سے معیشت کو حقیقی تقویت ملے گی۔ وسائل کو مؤثر انداز میں بروئے کار لاکر ملکی معیشت کو زیادہ مضبوط بنایا جاسکتا ہے۔

57 / 100 SEO Score

One thought on “ملکی معیشت ڈنڈے سے نہیں، پیار سے چلتی ہے: بلاول بھٹو زرداری

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!