الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات کا باضابطہ شیڈول جاری کر دیا ہے، جس کے تحت پولنگ 15 فروری 2026 کو ہو گی۔
آسٹریلوی ریکی ٹیم کا قذافی اسٹیڈیم کا دورہ، سیکیورٹی اور انتظامات پر بریفنگ
جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق نامزدگی فارم جمع کرانے کا عمل 22 سے 27 دسمبر تک جاری رہے گا، جبکہ امیدواروں کی ابتدائی فہرست 29 دسمبر کو شائع کی جائے گی۔
نوٹیفکیشن کے مطابق کاغذات نامزدگی کی سکروٹنی 30 دسمبر سے 3 جنوری تک ہو گی۔ ریٹرننگ افسران کے فیصلوں کے خلاف 5 سے 8 جنوری تک اپیلیں دائر کی جا سکیں گی، جن پر فیصلے 9 سے 13 جنوری کے درمیان سنائے جائیں گے۔
نظرثانی شدہ فہرست 14 جنوری کو جاری کی جائے گی۔ کاغذاتِ نامزدگی 15 جنوری تک واپس لیے جا سکیں گے، جبکہ انتخابی نشانات 16 جنوری کو الاٹ کیے جائیں گے۔
الیکشن کمیشن کے مطابق تمام مراحل مقررہ وقت میں مکمل کیے جائیں گے تاکہ پولنگ کے دن منظم اور شفاف بلدیاتی انتخابات یقینی بنائے جا سکیں۔
