آسٹریلوی ریکی ٹیم کا قذافی اسٹیڈیم کا دورہ، سیکیورٹی اور انتظامات پر بریفنگ

لاہور — آسٹریلیا کرکٹ ٹیم کے دورۂ پاکستان سے قبل کرکٹ آسٹریلیا کی ریکی ٹیم نے قذافی اسٹیڈیم میں سیکیورٹی اور انتظامی امور کا جائزہ لیا۔ ریکی ٹیم نے اپنے معمول کے دورے میں قذافی اسٹیڈیم، نیشنل کرکٹ اکیڈمی (این سی اے) اور ایل سی سی اے گراونڈ کا بھی معائنہ کیا، جبکہ انہیں پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) اور سیکیورٹی حکام کی جانب سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

آئی ایم ایف نے پاکستان کے لیے 1.20 ارب ڈالر کی قسط منظور کرلی، مالی استحکام کے لیے مزید اصلاحات کا مطالبہ

ذرائع کے مطابق ٹیم کو تمام انتظامات، کھلاڑیوں کے روٹس، اسٹیڈیم کی سیکیورٹی لیئرز اور دیگر سہولیات سے متعلق آگاہ کیا گیا۔ اس سے قبل کمشنر لاہور مریم خان نے بھی آسٹریلین ریکی ٹیم کو سیکیورٹی پلان پر بریفنگ دی تھی۔

آئندہ ماہ کے آخر میں آسٹریلیا ٹی20 ٹیم پاکستان کا دورہ کرے گی جہاں دونوں ٹیموں کے درمیان تین ٹی20 میچز کی سیریز شیڈول ہے۔

دوسری جانب پاکستانی کرکٹرز بگ بیش لیگ (BBL) میں شرکت کے لیے آسٹریلیا پہنچ چکے ہیں، تاہم قومی اسکواڈ میں منتخب ہونے کی صورت میں وہ آسٹریلیا سے براہِ راست سری لنکا جائیں گے اور سیریز کے بعد وطن واپس لوٹیں گے۔

پاکستان ٹیم 7، 9 اور 11 جنوری کو سری لنکا کے خلاف ٹی20 سیریز کھیلے گی، جبکہ جنوری کے آخر میں آسٹریلیا پاکستان کا دورہ کرے گا۔

54 / 100 SEO Score

One thought on “آسٹریلوی ریکی ٹیم کا قذافی اسٹیڈیم کا دورہ، سیکیورٹی اور انتظامات پر بریفنگ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!