سندھ میں مالی بدعنوانیوں کے 166 کیسز نیب سے اینٹی کرپشن کو منتقل

کراچی: قومی احتساب بیورو (نیب) نے سندھ میں مالی بدعنوانیوں سے متعلق 166 کیسز محکمہ اینٹی کرپشن کو منتقل کر دیے ہیں۔ ذرائع کے مطابق منتقل کیے گئے کیسز میں 107 ریفرنسز شامل ہیں جبکہ 28 انویسٹی گیشن اور 31 انکوائریز بھی اینٹی کرپشن کو بھجوائی گئی ہیں۔ ان کیسز میں 52 ریفرنسز عدالتوں میں زیر سماعت ہیں۔

کراچی میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف ایس بی سی اے کا فیصلہ کن کریک ڈاؤن، مزاحمت پر مقدمات کا آغاز

محکمہ اینٹی کرپشن کے حکام کے مطابق نیب کی جانب سے منتقل کیے گئے 64 کیسز کا مکمل ریکارڈ ابھی تک فراہم نہیں کیا گیا۔ ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ نیب کی جانب سے کرپشن کی 711 شکایات بھی اینٹی کرپشن کو بھیجی گئی ہیں۔

ذرائع کے مطابق نیب سے بھیجے گئے کیسز سندھ کے مختلف محکموں سے متعلق ہیں، جن میں محکمہ خوراک، بلدیات، ثقافت، ریونیو اور خصوصی تعلیم شامل ہیں۔ اب ان کیسز کی مزید تحقیقات محکمہ اینٹی کرپشن سندھ کرے گا۔ یہ تمام کیسز نیب کے کراچی اور سکھر دفاتر سے منتقل کیے گئے ہیں۔

61 / 100 SEO Score

One thought on “سندھ میں مالی بدعنوانیوں کے 166 کیسز نیب سے اینٹی کرپشن کو منتقل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!