رانا ثنا اللہ: عمران خان کے خلاف غداری کا مقدمہ ممکن، انجام ایم کیو ایم جیسا ہو سکتا ہے

اسلام آباد: وزیراعظم کے مشیر سینیٹر رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کے خلاف غداری کے مقدمے کے امکان کو رد نہیں کیا جا سکتا اور ان کا انجام ایم کیو ایم کے بانی کے انجام سے مختلف نہیں ہوگا۔

سندھ میں مالی بدعنوانیوں کے 166 کیسز نیب سے اینٹی کرپشن کو منتقل

رانا ثنا اللہ نے نجی ٹی وی کو دیے گئے انٹرویو میں کہا کہ ڈی جی آئی ایس پی آر کی پریس کانفرنس میں واضح اور دوٹوک پیغام دیا گیا ہے جس کی حکومت نے تائید کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کو یہ پیغام سنجیدگی سے لینا چاہیے ورنہ نقصان اٹھانا پڑے گا۔

مشیر وزیراعظم نے مزید کہا کہ عمران خان کی بہن سے ملاقات کے بعد ان کے ٹوئٹ اور الفاظ کے بعد فیصلہ کیا گیا ہے کہ غداری کے مقدمے کے امکانات موجود ہیں۔ جلسے میں کی گئی باتیں بھی اس کے بعد واضح پیغام کا حصہ بنیں گی۔

رانا ثنا اللہ نے خبردار کیا کہ پی ٹی آئی کی قیادت اس طرح کی حرکتیں کر کے اپنے انجام کو پہنچ رہی ہے، اور عنقریب پارٹی کا معاملہ پاکستان تحریک انصاف اور اڈیالہ تحریک انصاف میں تقسیم کے قریب نظر آ رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی کی اکثریت اس “پاگل پن” میں شامل نہیں ہوگی۔

انہوں نے مزید کہا کہ جعفر ایکسپریس پر حملے کی کہانی کو بھارت، افغانستان اور پی ٹی آئی کے میڈیا نے مشترکہ طور پر اجاگر کیا۔

60 / 100 SEO Score

One thought on “رانا ثنا اللہ: عمران خان کے خلاف غداری کا مقدمہ ممکن، انجام ایم کیو ایم جیسا ہو سکتا ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!