کراچی میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف ایس بی سی اے کا فیصلہ کن کریک ڈاؤن، مزاحمت پر مقدمات کا آغاز

کراچی (اسٹاف رپورٹر): شہر میں جاری غیر قانونی تعمیرات کے خلاف سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی (ایس بی سی اے) نے کریک ڈاؤن مزید تیز کر دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ڈائریکٹر جنرل ایس بی سی اے کی ہدایت پر شہر بھر میں انہدامی کارروائیاں جاری ہیں۔

67واں گوادر ڈے قومی جذبے اور بحری وقار کے ساتھ منایا گیا

حکام کے مطابق حالیہ دنوں میں بلڈر مافیا اور ان کے کارندوں کی جانب سے انہدامی ٹیموں کے کام میں رکاوٹ ڈالنے، عملے کو دھمکیاں دینے اور تشدد کا نشانہ بنانے کے متعدد واقعات رپورٹ ہوئے، جس پر وزیر بلدیات سندھ اور ڈی جی ایس بی سی اے نے سخت برہمی کا اظہار کیا۔ ماتحت افسران کو واضح ہدایت دی گئی کہ مزاحمت کرنے والے افراد کے خلاف فوری مقدمات درج کیے جائیں اور غیر قانونی تعمیرات کے خلاف کارروائیاں تیز کی جائیں۔

اس ہدایت کے بعد شہر کے مختلف علاقوں میں ڈائریکٹر ڈیمولیشن کی نگرانی میں کارروائیاں تیز کر دی گئی ہیں، جن میں اہم کارروائیاں درج ذیل ہیں:

  • عزیز آباد، گلبرگ ٹاؤن، ضلع وسطی: پلاٹ نمبر R-387، بلاک 08 میں دوسری منزل پر کی گئی غیر قانونی اضافی تبدیلیاں، بشمول سی سی بلاک دیواریں اور آر سی سی چھت کے سلیب، گیس کٹر کی مدد سے ہٹا دی گئیں۔

  • محمود آباد، ضلع شرقی: پلاٹ نمبر 849، اسٹریٹ نمبر 28-C، 29-C پر قائم گراؤنڈ پلس 3 منزلہ غیر قانونی تعمیرات کے خلاف عدالتی حکم (C.P No. 4908/2025) کے تحت انہدامی کارروائی کی گئی اور متعلقہ ٹیم نے ڈھانچے کا بڑا حصہ مسمار کردیا۔

ایس بی سی اے حکام کا کہنا ہے کہ غیر قانونی تعمیرات کسی صورت برداشت نہیں کی جائیں گی اور آئندہ دنوں میں شہر کے دیگر علاقوں میں بھی سخت کارروائیاں جاری رہیں گی۔

60 / 100 SEO Score

One thought on “کراچی میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف ایس بی سی اے کا فیصلہ کن کریک ڈاؤن، مزاحمت پر مقدمات کا آغاز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!