کورنگی میں ہفتہ وار کرائم میٹنگ — اسٹریٹ کرائم، منشیات فروشوں اور مفرور ملزمان کے خلاف کارروائیاں تیز کرنے کا حکم

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ایس ایس پی کورنگی فدا حسین جانوری کی زیرِ صدارت ایس ایس پی آفس میں ہفتہ وار کرائم میٹنگ منعقد ہوئی، جس میں ضلع بھر کے تمام ایس ایچ اوز نے شرکت کی۔ اجلاس میں تمام تھانوں کی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اور اسٹریٹ کرائم، منشیات فروشوں، گٹکا ماوا گروہوں، آرگینائزڈ کرمنلز اور مفرور و اشتہاری ملزمان کے خلاف جاری کارروائیوں پر مفصل بریفنگ دی گئی۔

بھارتی فوج کے مسلسل حادثات نے جنگی صلاحیت کا پول کھول دیا — راجستھان میں ٹینک نہر میں ڈوب گیا، ایک اہلکار ہلاک

ایس ایس پی کورنگی نے تمام ایس ایچ اوز کو سخت ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ منشیات فروشوں، جوا سٹہ اور گٹکا ماوا میں ملوث عناصر کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے تاکید کی کہ تمام مفرور اور اشتہاری ملزمان کی فوری گرفتاری کو یقینی بنایا جائے۔

انہوں نے مزید ہدایت دی کہ:

  • موٹرسائیکل چوری اور اسٹریٹ کرائم گینگز کی نشاندہی کرکے انہیں ٹریس اور گرفتار کیا جائے۔

  • جرائم کی روک تھام اور کرائم ڈیٹیکشن کے لیے مربوط حکمت عملی اختیار کی جائے۔

  • سنیپ چیکنگ، ٹارگٹڈ ریڈز اور کومبنگ آپریشنز روزانہ کی بنیاد پر جاری رہیں۔

  • تھانوں میں آنے والے شہریوں کے ساتھ بہترین رویہ، تعاون اور شفافیت کو یقینی بنایا جائے، بصورت دیگر غفلت برتنے والوں کے خلاف سخت محکمانہ کارروائی ہوگی۔

ایس ایس پی فدا حسین جانوری نے واضح کیا کہ ضلع کورنگی میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر سختی سے عمل درآمد جاری رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ اسٹریٹ کرمنلز اور سماج دشمن عناصر کو قانون کے کٹہرے میں لانے کے لیے ہر ممکن وسائل اور عملی اقدامات بروئے کار لائے جائیں گے۔

60 / 100 SEO Score

One thought on “کورنگی میں ہفتہ وار کرائم میٹنگ — اسٹریٹ کرائم، منشیات فروشوں اور مفرور ملزمان کے خلاف کارروائیاں تیز کرنے کا حکم

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!