میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کا بڑا فیصلہ ہر یونین کمیٹی کو ماہانہ ایک لاکھ روپے صرف مین ہول کورز اور اسٹریٹ لائٹس کے لیے فراہم کیے جائیں گے

کراچی کے میئر بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے شہر میں مین ہول کورز اور اسٹریٹ لائٹس کے مسائل کے حل کے لیے ایک اہم فیصلہ کیا ہے۔ میئر کے مطابق ہر یونین کمیٹی کو دسمبر 2025 سے ماہانہ ایک لاکھ روپے مخصوص طور پر صرف مین ہول کورز اور اسٹریٹ لائٹس کے لیے فراہم کیے جائیں گے۔
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے قطر کے قونصل جنرل کی ملاقات دوطرفہ تعلقات اور تعاون پر تبادلۂ خیال

انہوں نے بتایا کہ اس سے قبل ہر یونین کمیٹی کو پانچ لاکھ روپے دیے جاتے تھے، تاہم متعدد علاقوں سے یہ شکایت موصول ہوئی کہ رقم ناکافی ہونے یا تنخواہوں میں خرچ ہونے کے باعث گلی محلوں کے مسائل مؤثر انداز میں حل نہیں ہو پاتے تھے۔

میئر کراچی نے کہا کہ یہ معاملہ سندھ حکومت کے سامنے رکھا گیا، جس کے بعد شیئر بڑھا کر بارہ لاکھ روپے کر دیا گیا، مگر بدقسمتی سے روزمرہ کے مسائل کے حل میں متوقع نتائج حاصل نہ ہو سکے۔

انہوں نے مزید کہا کہ نیپا سانحے کے بعد فیصلہ کیا گیا ہے کہ اب ہر یونین کمیٹی کو صرف اور صرف مین ہول کورز اور اسٹریٹ لائٹس کے لیے ماہانہ ایک لاکھ روپے جاری کیے جائیں گے تاکہ شہر کے بنیادی مسائل کو مؤثر طریقے سے حل کیا جا سکے۔

59 / 100 SEO Score

One thought on “میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کا بڑا فیصلہ ہر یونین کمیٹی کو ماہانہ ایک لاکھ روپے صرف مین ہول کورز اور اسٹریٹ لائٹس کے لیے فراہم کیے جائیں گے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!