کراچی میں وزیراعلیٰ ہاؤس پر پیر، 8 دسمبر 2025ء کو وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے قطر کے قونصل جنرل نایف شاہین آر ایم السلیطی نے ملاقات کی۔ ترجمان وزیراعلیٰ سندھ کے مطابق ملاقات میں دوطرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔
کراچی میں اے وی ایل سی کی کامیاب کارروائی گاڑیاں چھیننے والا منظم گروہ گرفتار اسلحہ اور چوری شدہ گاڑیاں برآمد
قونصل جنرل نے وزیراعلیٰ سندھ کو قطر کے قومی دن کی تقریب میں شرکت کی دعوت دی، جسے وزیراعلیٰ نے قبول کر لیا۔ وزیراعلیٰ سندھ نے قطر کی قیادت اور عوام کو قومی دن کی مبارکباد بھی پیش کی اور کہا کہ قطر ہمارا برادر ملک ہے اور دونوں ممالک کے تعلقات دن بہ دن مضبوط ہو رہے ہیں۔
ملاقات کے دوران تجارت، سرمایہ کاری، انسانی ترقی، تعلیم، سیاحت اور افرادی قوت کے شعبوں میں تعاون بڑھانے کے مواقع پر بھی بات چیت ہوئی۔ وزیراعلیٰ سندھ نے قطر میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کی خدمات کو سراہا، جبکہ قونصل جنرل نے سندھ حکومت کی ترقیاتی کوششوں کی تعریف کی۔
