شریف خاندان کی اہم مشاورت پی ٹی آئی کی ممکنہ حکمتِ عملی اور حکومتی ردعمل پر غور

حکمران خاندان کے انتہائی باخبر ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ وزیرِاعظم شہباز شریف، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز اور مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف کے درمیان ملکی سیاسی منظرنامے پر ایک اہم بیٹھک ہوئی، جو دو گھنٹے سے زائد جاری رہی۔
وفاقی حکومت کے انتظامی اخراجات میں 13 فیصد اضافہ کفایت شعاری دعووں کے باوجود اخراجات میں مسلسل نمو

ملاقات میں پی ٹی آئی کی آئندہ دنوں میں ممکنہ حکمتِ عملی، تحریکِ انصاف کے سیاسی بیانیے میں تبدیلی کے امکانات اور وفاقی و پنجاب حکومتوں کی جانب سے مؤثر جواب کے حوالے سے تفصیلی غور کیا گیا۔ باخبر ذرائع کے مطابق گفتگو کا اہم حصہ اس سوال کے گرد گھومتا رہا کہ عمران خان کی اپنی جماعت کے اندر موجودہ حیثیت کیا ہے؟ اور آیا پی ٹی آئی قیادت بدستور اپنے قید چیئرمین کی ہدایات پر انحصار کرے گی یا اسٹیبلشمنٹ کے سخت ترین ردعمل کے بعد کوئی نئی سیاسی سمت اختیار کرے گی۔

ذرائع کے مطابق شریف خاندان نے مختلف سیاسی اور معاشی اقدامات کے حوالے سے اسٹیبلشمنٹ کے نقطہ نظر کا بھی جائزہ لیا، جن پر مسلم لیگ (ن) کی مرکزی اور صوبائی حکومتیں عمل پیرا ہیں۔

ملاقات کے دوران وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے اپنے والد اور چچا کو پنجاب کابینہ کی حالیہ کارکردگی رپورٹ پر بریفنگ دی، جس میں آڈٹ کے ذریعے سامنے آنے والی اہم خامیوں پر تفصیل سے روشنی ڈالی گئی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ نے کابینہ میں ردوبدل اور نئے وزراء کی شمولیت کے ذریعے حکومتی کارکردگی بہتر بنانے کے اپنے عزم کا بھی اعادہ کیا۔

60 / 100 SEO Score

One thought on “شریف خاندان کی اہم مشاورت پی ٹی آئی کی ممکنہ حکمتِ عملی اور حکومتی ردعمل پر غور

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!