پاک بحریہ کا بحیرۂ عرب میں انسداد منشیات آپریشن: 1500 کلو گرام چرس ضبط

اسلام آباد، 07 دسمبر 2025: پاکستان نیوی کے جہاز یمامہ نے بحیرۂ عرب میں ریجنل میری ٹائم سیکیورٹی پیٹرول (RMSP) کے دوران ایک کامیاب اینٹی نارکوٹکس آپریشن انجام دیا، جس میں 1500 کلو گرام چرس برآمد کی گئی۔ برآمد شدہ منشیات کی مالیت تقریباً 30 لاکھ امریکی ڈالر بتائی گئی ہے۔

گلشن اقبال: فلیٹ سے تین خواتین کی لاشیں اور ایک مرد کی تشویشناک حالت میں اسپتال منتقلی

پاکستان نیوی کے مطابق یہ کامیاب کارروائی بحری حدود میں غیر قانونی سرگرمیوں کے انسداد کے لیے نیوی کے عزم کو ظاہر کرتی ہے۔ پاکستان نیوی باقاعدگی سے RMSP کے تحت گشت کرتی ہے اور قومی بحری مفادات کے تحفظ کے ساتھ خطے میں بحری سلامتی اور استحکام کو فروغ دینے کے لیے بین الاقوامی شراکت داروں کے ساتھ مربوط اقدامات میں حصہ لیتی ہے۔

One thought on “پاک بحریہ کا بحیرۂ عرب میں انسداد منشیات آپریشن: 1500 کلو گرام چرس ضبط

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!