ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل کی خصوصی ہدایات پر ضلع بھر میں منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔ اسی سلسلے میں تھانہ ناظم آباد کی پولیس نے ناظم آباد نمبر 03 کی گلی مبین آٹوز کے قریب چھاپہ مار کر بدنام زمانہ منشیات فروش اشرف ولد عبدالستار کو گرفتار کر لیا۔
امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر کا شہر کی تباہ حالت پر کڑی تنقید
ملزم اشرف مشہور منشیات فروش حمیرہ کا داماد ہے، جبکہ اس کا سالہ ارسلان بلوچ بھی منشیات کے دھندے میں ملوث پایا گیا۔ خفیہ اداروں کی تیار کردہ A+ کیٹیگری لسٹ میں بھی اشرف کا نام شامل تھا۔
پولیس کے مطابق کارروائی کے دوران ملزم کے قبضے سے 18 ہزار روپے نقد رقم اور 27 گرام آئس برآمد ہوئی، جو موقع پر ضبط کر لی گئی۔
ملزمان کا سابقہ ریکارڈ درج ذیل ہے:
اشرف ولد عبدالستار: مقدمہ نمبر 200/25، دفعات US 9 2(2)، تھانہ ناظم آباد
حمیرہ (ملزم کی ساس): مقدمہ نمبر 200/25، دفعات 9(i)6b اور 9(i)6C
ارسلان بلوچ (ملزم کا سالہ): مقدمہ نمبر 200/25 اور 282/24، تھانہ ناظم آباد
اشرف کے خلاف مقدمہ نمبر 559/25 زیر دفعات 9(2) اور 2 درج کیا گیا ہے اور مزید تفتیش جاری ہے۔ پولیس حکام نے کہا ہے کہ منشیات فروشوں کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت کارروائیاں مسلسل جاری رہیں گی۔
