پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سکیورٹی فورسز نے 6 دسمبر کو بلوچستان کے علاقے قلات میں خفیہ معلومات کی بنیاد پر کارروائی کرتے ہوئے بھارتی سرپرستی یافتہ 12 دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا۔ آپریشن کے دوران دہشتگردوں سے اسلحہ، گولہ بارود اور بارودی مواد بھی برآمد ہوا۔
پی ٹی آئی کے تحصیل صدر میجر (ر) طارق محمود کا پارٹی چھوڑنے کا اعلان
آئی ایس پی آر کے بیان میں کہا گیا کہ ہلاک دہشتگرد علاقے میں متعدد کارروائیوں میں ملوث تھے اور کسی بھی دیگر بھارتی سرپرست دہشتگرد کے خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔ سکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے ادارے بیرونی سرپرستی اور حمایت یافتہ دہشتگردی کے مکمل خاتمے کے لیے عزم استحکام کے تحت اپنی مہم جاری رکھیں گے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے قلات میں دہشتگردوں کے خلاف کامیاب کارروائی پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ عزم استحکام کے وژن کے تحت سکیورٹی فورسز دہشتگردی کے خلاف بڑی کامیابیاں حاصل کر رہی ہیں اور پوری قوم افواج پاکستان کے شانہ بشانہ دہشتگردی کے خاتمے کے لیے متحد ہے۔
