شارع فیصل سے حراست میں لیے گئے ریلی کے چند شرکاء رہا، صورتحال کنٹرول میں ہے — ڈی آئی جی ساؤتھ

شارع فیصل پر نکالی گئی ریلی کے دوران حراست میں لیے گئے چند شرکاء کو رہا کر دیا گیا ہے۔ ڈی آئی جی ساؤتھ اسد رضا کے مطابق جن افراد نے شیشے توڑے تھے وہ اب بھی پولیس حراست میں موجود ہیں اور ان کے خلاف کارروائی جاری ہے۔

عزیز آباد پولیس کی کارروائی، گٹکا ماوا فروشی میں ملوث ملزم گرفتار

ڈی آئی جی ساؤتھ نے بتایا کہ ایس ایس پی ساؤتھ موقع پر موجود ہیں اور صورتحال مکمل طور پر کنٹرول میں ہے۔ انہوں نے کہا کہ شہریوں کی حفاظت اور ٹریفک کے بہاؤ کو برقرار رکھنے کے لیے ریڈ زون کو عارضی طور پر بند کیا گیا ہے جبکہ ٹریفک کو متبادل راستوں کی جانب موڑا جا رہا ہے۔

ڈی آئی جی اسد رضا نے شہریوں سے اپیل کی کہ اپنی منزل تک پہنچنے کے لیے متبادل راستے اختیار کریں تاکہ کسی بھی ممکنہ پریشانی سے بچا جا سکے۔

62 / 100 SEO Score

One thought on “شارع فیصل سے حراست میں لیے گئے ریلی کے چند شرکاء رہا، صورتحال کنٹرول میں ہے — ڈی آئی جی ساؤتھ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!