عزیز آباد پولیس کی کارروائی، گٹکا ماوا فروشی میں ملوث ملزم گرفتار

ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل ذیشان شفیق صدیقی کی ہدایت پر گٹکا اور ماوا فروشوں کے خلاف جاری کریک ڈاؤن کے دوران تھانہ عزیز آباد پولیس نے اہم کارروائی کرتے ہوئے ایک ملزم کو گرفتار کرلیا۔

آئی ایم ایف بورڈ پاکستان کے لیے 1.20 ارب ڈالر کی قسط پر کل فیصلہ کرے گا

پولیس کے مطابق کارروائی گلشن شمیم، بلاک 8 عزیز آباد میں مدنی بریانی کے قریب کی گئی جہاں ملزم سورج ولد نینو مل خفیہ طور پر گٹکا ماوا فروخت کر رہا تھا۔ ملزم کے قبضے سے 300 پُڑیاں مضر صحت گٹکا بھی برآمد کیا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم علاقے میں گٹکا ماوا کی غیرقانونی فروشی میں سرگرم تھا جس کے خلاف مقدمہ الزام نمبر 660/2025 گٹکا ماوا ایکٹ کے تحت درج کرکے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

60 / 100 SEO Score

One thought on “عزیز آباد پولیس کی کارروائی، گٹکا ماوا فروشی میں ملوث ملزم گرفتار

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!