کسٹمز انفورسمنٹ کی بڑی کارروائی، کروڑوں روپے مالیت کے اسمگل شدہ موبائل فونز اور چھیڑ چھاڑ شدہ لینڈ کروزر برآمد

کسٹمز انفورسمنٹ کراچی نے کراچی—حیدرآباد ٹول پلازہ کے قریب انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر کارروائی کرتے ہوئے اعلیٰ درجے کے 564 اسمگل شدہ موبائل فونز اور چھیڑ چھاڑ شدہ ٹویوٹا لینڈ کروزر ضبط کرلی، جن کی مجموعی مالیت 9 کروڑ 60 لاکھ روپے بتائی جاتی ہے۔

شارع فیصل سے حراست میں لیے گئے ریلی کے چند شرکاء رہا، صورتحال کنٹرول میں ہے — ڈی آئی جی ساؤتھ

ترجمان کے مطابق گاڑی رجسٹریشن نمبر BF-7199 سے پانچ خفیہ خانوں میں چھپائے گئے گوگل پکسل، موٹرولا سمیت دیگر قیمتی برانڈز کے موبائل فونز برآمد کیے گئے جن کی مالیت تقریباً 6 کروڑ 40 لاکھ روپے ہے۔

فرانزک تجزیے نے تصدیق کی کہ لینڈ کروزر میں واضح طور پر چھیڑ چھاڑ کی گئی تھی اور گاڑی پر کسی قسم کی ڈیوٹی ادا نہیں کی گئی تھی۔

کسٹمز حکام کے مطابق اسمگل شدہ فونز اور چھیڑ چھاڑ شدہ گاڑی کو کسٹمز ایکٹ 1969 کے تحت قبضے میں لے لیا گیا ہے، جب کہ اسمگلنگ نیٹ ورک کی نشاندہی کے لیے جامع تفتیش شروع کرتے ہوئے مقدمہ بھی درج کرلیا گیا ہے۔

One thought on “کسٹمز انفورسمنٹ کی بڑی کارروائی، کروڑوں روپے مالیت کے اسمگل شدہ موبائل فونز اور چھیڑ چھاڑ شدہ لینڈ کروزر برآمد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!