وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال اور عذرا پیچوہو کی اہم ملاقات، جناح اسپتال کے معاملات حل کرنے پر اتفاق

کراچی (اسٹاف رپورٹر) — وفاقی وزیر صحت اور ایم کیو ایم پاکستان کے سینئر رہنما مصطفیٰ کمال نے سندھ کی وزیر صحت عذرا پیچوہو سے اہم ملاقات کی، جس میں جناح اسپتال سے متعلق طویل عرصے سے زیرِ بحث انتظامی اور عملی امور پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔

عزیز میاں قوال روح پرور آواز کے مالک جن کی قوالیاں آج بھی دلوں پر راج کرتی ہیں

ملاقات میں دونوں وزراء نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وفاقی اور صوبائی حکومتیں باہمی تعاون، افہام و تفہیم اور تعمیری رویے کے ذریعے مسائل کو پرامن طور پر حل کریں گی۔ جناح اسپتال کے عملے کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر دیکھنے اور دونوں وزارتوں کے درمیان مشترکہ حکمتِ عملی ترتیب دینے پر بھی اتفاق کیا گیا۔

مصطفیٰ کمال نے کہا کہ وفاقی حکومت اپنے تمام دستیاب وسائل، ادارہ جاتی صلاحیتوں اور بہتر حکمرانی کے اصولوں کو بروئے کار لاتے ہوئے صحت کے شعبے میں استحکام اور عوام کو معیاری طبی سہولتیں فراہم کرنے کے لیے اپنا مکمل تعاون جاری رکھے گی۔ انہوں نے واضح کیا کہ وفاقی اور صوبائی سطح پر مربوط کوششیں ہی اسپتال کے انتظامی معاملات کو مؤثر طریقے سے حل کرسکتی ہیں۔

وزیر صحت سندھ عذرا پیچوہو نے بھی تعاون کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ مشترکہ اقدامات سے نہ صرف جناح اسپتال کے مسائل حل ہوں گے بلکہ صوبے کے صحت کے نظام میں بہتری بھی آئے گی۔

WhatsApp Image 2025 12 06 at 4.52.36 PM 1

65 / 100 SEO Score

One thought on “وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال اور عذرا پیچوہو کی اہم ملاقات، جناح اسپتال کے معاملات حل کرنے پر اتفاق

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!