اسمگل شدہ چھالیہ اور سگریٹ کی بھاری کھیپ برآمد رینجرز سندھ اور کسٹم کی جوڑیا بازار میں مشترکہ کارروائی

کراچی — اسٹاف رپورٹر پاکستان رینجرز (سندھ) اور کسٹم انفورسمنٹ نے خفیہ اطلاع پر کراچی کے مصروف تجارتی علاقے جوڑیا بازار میں کامیاب مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے بھاری مقدار میں اسمگل شدہ چھالیہ اور سگریٹ برآمد کرلیے۔

جعلی ویزوں اور غیر قانونی امیگریشن کے خلاف بڑا فیصلہ — پروٹیکٹر نظام فول پروف، امیگریشن میں اصلاحات، اے آئی بیسڈ ایپ متعارف

ترجمان رینجرز کے مطابق اسمگل شدہ سامان گوداموں اور دکانوں میں خفیہ طریقے سے رکھا گیا تھا، جسے کارروائی کے دوران قبضے میں لے لیا گیا۔ کارروائی کے بعد برآمد شدہ چھالیہ اور سگریٹ کو 3 مزدا ٹرکوں اور ایک شہزور کے ذریعے مزید قانونی کارروائی کے لیے کسٹم حکام کے حوالے کر دیا گیا۔

رینجرز سندھ کا کہنا ہے کہ اسمگلنگ کے مکمل خاتمے تک آپریشن جاری رہے گا۔
ترجمان نے عوام سے اپیل کی کہ جرائم اور اسمگلنگ میں ملوث عناصر کی فوری اطلاع قریبی رینجرز چیک پوسٹ، ہیلپ لائن 1101 یا واٹس ایپ نمبر 0347-9001111 پر کال یا ایس ایم ایس کے ذریعے دیں۔ اطلاع دینے والے کا نام صیغۂ راز میں رکھا جائے گا۔

60 / 100 SEO Score

One thought on “اسمگل شدہ چھالیہ اور سگریٹ کی بھاری کھیپ برآمد رینجرز سندھ اور کسٹم کی جوڑیا بازار میں مشترکہ کارروائی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!