’’اجرک ڈے کا احترام ضرور، مگر ملک دشمن نعرے ناقابلِ قبول ہیں‘‘ — آفاق احمد

مہاجر قومی موومنٹ (پاکستان) کے چیئرمین آفاق احمد سے خرم ایڈووکیٹ کی سربراہی میں وکلاء کے ایک وفد نے ملاقات کی، جس میں سندھ کی موجودہ سیاسی صورتحال، غیر یقینی حالات اور سندھ کی مستقل قومیتوں کے باہمی اتحاد پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔

سربراہ آئی ایس پی آر کی اہم پریس کانفرنس ’’ریاست پاکستان سب سے مقدم، ایک شخص نیشنل سکیورٹی تھریٹ بن چکا ہے‘‘

آفاق احمد نے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سندھی ہمارے بھائی ہیں، اور ہم پاکستان میں آباد تمام قومیتوں، ان کی روایات اور ثقافت کا احترام کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اجرک ڈے کا احترام اپنی جگہ، لیکن اس کی آڑ میں ملک دشمن نعرے کسی صورت قابلِ قبول نہیں۔ ایسے نعروں سے پاکستان سے محبت کرنے والوں میں اشتعال پیدا ہوتا ہے، جو کسی کے مفاد میں نہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایسے شرپسند عناصر کی تعداد بہت کم ہے، لیکن اجرک ڈے کے منتظمین اور محب وطن سندھیوں کو چاہیے کہ وہ ان عناصر کو ثقافتی تقریبات سے دور رکھیں۔
آفاق احمد نے مزید کہا کہ اجرک ڈے یا ثقافت ڈے کے نام پر شہر میں طاقت کا مظاہرہ کرنا یا ’’قبضے کا تاثر‘‘ دینا انتہائی نقصان دہ عمل ہے۔

چیئرمین ایم کیو ایم (پاکستان) نے کہا کہ کراچی کو بسانے، سنوارنے اور ملک کا معاشی حب بنانے میں بانیانِ پاکستان کا خون پسینہ شامل ہے۔
انہوں نے واضح کیا کہ اگر ضرورت پڑی تو طاقت کے مظاہرے سے ثابت کریں گے کہ یہ شہر بانیانِ پاکستان کا ہے، نہ کہ پاکستان مخالف نعرے لگانے والوں کا۔

One thought on “’’اجرک ڈے کا احترام ضرور، مگر ملک دشمن نعرے ناقابلِ قبول ہیں‘‘ — آفاق احمد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!