’’این ایف سی پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، سکھر میں صاف پانی کی اسکیم پر خصوصی توجہ‘‘ — ناصر حسین شاہ

سکھر: صوبائی وزیر ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ قومی مالیاتی کمیشن (این ایف سی) کے معاملے پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا اور سندھ حکومت اس میں کسی رعایت پر غور نہیں کرے گی۔

’’اجرک ڈے کا احترام ضرور، مگر ملک دشمن نعرے ناقابلِ قبول ہیں‘‘ — آفاق احمد

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ناصر حسین شاہ نے کہا کہ آئی بی اے سکھر کے کانووکیشن میں آ کر فخر محسوس ہوا، میرٹ اور شفافیت کی بنیاد پر آئی بی اے سکھر ایک بہترین تعلیمی ادارہ ہے، اور یہاں کے طلبہ کو تعلیم مکمل کرنے کے بعد جابز کی پیشکش بھی مل جاتی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ سکھر ترقی کرتا ہوا شہر ہے جہاں لوگ بسنے کے لیے آتے ہیں، نہ کہ صرف گھومنے کے لیے۔ آئندہ سال شہر میں پینے کے صاف پانی کی اسکیم شروع کی جائے گی، اور موجودہ سال کے بجٹ میں سب سے زیادہ فنڈز صاف پانی کی فراہمی کے لیے رکھے گئے ہیں۔

صوبائی وزیر نے کہا کہ این ایف سی ایوارڈ بہت اہمیت کا حامل ہے، اور اٹھارویں ترمیم بھی سندھ حکومت نے لائی، اس پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔

فیلڈ مارشل کے نوٹیفکیشن سے متعلق سوال پر ناصر حسین شاہ نے کہا کہ اس معاملے پر عجیب اور منفی پروپیگنڈا کیا گیا، پی ٹی آئی والے اس پروپیگنڈے کی وجہ سے مسائل کا شکار ہیں۔

انہوں نے کارونجھر منصوبے کے حوالے سے کہا کہ سندھ حکومت نے یہ منصوبہ منسوخ کر دیا ہے، وہاں کسی کی لیز نہیں ہے۔ ایم کیو ایم کی باتوں کو سنجیدہ نہیں لیا جاتا، اور سندھ کی تقسیم کے متعلق ان کے بیانات محض اپنی سیاسی بقا کے لیے ہیں۔ سندھ میں سب سے زیادہ بااختیار بلدیاتی نظام موجود ہے، اور ایم کیو ایم کے دعوے محض شوشے ہیں۔

ناصر حسین شاہ نے کہا کہ سندھ میں امن و امان کی صورتحال ماضی کے مقابلے میں بہتر ہے، قبائلی تصادم روکنے کے لیے مسلسل اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

کراچی میں گٹر میں گر کر جاں بحق ہونے والے بچے کے حوالے سے ناصر حسین شاہ نے کہا کہ یہ واقعہ انتہائی افسوسناک ہے، اور وزیراعلیٰ سندھ نے کوتاہی پر متعلقہ اہلکاروں کو معطل کیا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ کوئی بھی اپنی ذمہ داری سے پیچھے نہیں ہٹ سکتا، چاہے معاملہ سپر اسٹور کی پارکنگ یا گڑھا بھرنے کا ہی کیوں نہ ہو۔

57 / 100 SEO Score

One thought on “’’این ایف سی پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، سکھر میں صاف پانی کی اسکیم پر خصوصی توجہ‘‘ — ناصر حسین شاہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!