ٹاؤن چیئرمینز عوامی فلاح کے کام تیز کریں، مین ہولز کے ڈھکن ہر حال میں لگائے جائیں: سعید غنی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) وزیر محنت و افرادی قوت و سماجی تحفظ سندھ اور پیپلز پارٹی کراچی ڈویژن کے صدر سعید غنی نے کہا ہے کہ ٹاؤن چیئرمینز اپنے اپنے علاقوں میں عوامی فلاح و بہبود کے کاموں کی رفتار مزید تیز کریں اور شہریوں کو پانی، سیوریج اور دیگر بنیادی سہولیات کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنائیں۔

خواجہ اجمیر نگری پولیس کی کارروائی، گٹکا ماوا فروخت کرنے والا ملزم گرفتار

وہ جمعرات کے روز پیپلز پارٹی سے تعلق رکھنے والے کراچی کے تمام ٹاؤن چیئرمینز کے اجلاس کی صدارت کر رہے تھے، جس میں جنرل سیکرٹری پیپلز پارٹی کراچی ڈویژن رؤف احمد ناگوری سمیت تمام ٹاؤنز کے چیئرمینز شریک ہوئے۔ اجلاس میں ہر ٹاؤن کی کارکردگی، درپیش مسائل اور انتظامی امور پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

سعید غنی نے ٹاؤن چیئرمینز کو ہدایت کی کہ وہ اپنے علاقوں میں مین ہولز کے ڈھکن کی فوری دستیابی اور تنصیب کو یقینی بنائیں، تاکہ کسی بھی قسم کے جانی نقصان کا خطرہ نہ رہے۔ اجلاس میں گزشتہ روز گٹر میں گر کر جاں بحق ہونے والے بچے کے سانحے پر شدید افسوس اور رنج کا اظہار بھی کیا گیا۔

صوبائی وزیر نے واضح کیا کہ آئندہ اس نوعیت کا کوئی سانحہ برداشت نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے مین ہولز کے ڈھکنوں کی چوری روکنے کے لیے مؤثر اقدامات کرنے پر بھی زور دیا۔

اجلاس کے دوران ٹاؤن چیئرمینز نے اپنے اپنے علاقوں کے مسائل اور مشکلات سے صوبائی وزیر کو آگاہ کیا، جس پر سعید غنی نے تمام مسائل کے فوری حل کی یقین دہانی کرائی۔

58 / 100 SEO Score

One thought on “ٹاؤن چیئرمینز عوامی فلاح کے کام تیز کریں، مین ہولز کے ڈھکن ہر حال میں لگائے جائیں: سعید غنی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!