خواجہ اجمیر نگری پولیس کی کارروائی، گٹکا ماوا فروخت کرنے والا ملزم گرفتار

کراچی میں منشیات اور مضرِ صحت اشیا کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ تھانہ خواجہ اجمیر نگری پولیس نے گٹکا ماوا فروخت کرنے والے ملزم کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا۔

اقلیتی حقوق بل کی منظوری تاریخی سنگِ میل، آئی آر ایف راؤنڈ ٹیبل پاکستان کا خیرمقدم

ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل کی خصوصی ہدایات پر ایس ایچ او کی سربراہی میں پولیس پارٹی نے سیکٹر 5/C-1 نارتھ کراچی میں W-9 اسٹاپ کے قریب الوقار ہوٹل پر اچانک چھاپہ مارا، جہاں سے ایک شخص کو رنگے ہاتھوں پکڑا گیا۔

گرفتار ملزم کی شناخت:

  • سدام ولد عبداللہ عیسیٰ

برآمدگی:

  • 50 پُوڑیاں گٹکا ماوا

  • نقد رقم

پولیس کے مطابق ملزم کے خلاف مقدمہ نمبر 598/2025 بجرم سیکشن 4/8 گٹکا ماوا ایکٹ تھانہ خواجہ اجمیر نگری میں درج کرلیا گیا ہے، جبکہ مزید تفتیش جاری ہے۔

ترجمان ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل ذیشان شفیق صدیقی (PPM, PSP) کے مطابق علاقے میں مضر صحت اشیا کی فروخت کے خلاف کارروائیاں مزید سخت کی جارہی ہیں۔

60 / 100 SEO Score

One thought on “خواجہ اجمیر نگری پولیس کی کارروائی، گٹکا ماوا فروخت کرنے والا ملزم گرفتار

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!