ڈیفنس فیز 6 میں تاجر سے بھتہ طلب کرنے والا لیاری گینگ کا کارندہ گرفتار

کراچی میں اسپیشل انویسٹیگیشن یونٹ (ایس آئی یو) اور سی آئی اے کی مشترکہ کارروائی کے دوران لیاری گینگ کا انتہائی مطلوب کارندہ گرفتار کرلیا گیا۔ ایس ایس پی ایس آئی یو ڈاکٹر محمد عمران خان کے مطابق ملزم شہروز کو چاکیواڑہ کے علاقے سے گرفتار کیا گیا۔

کورنگی میں پولیس کا کامیاب چھاپہ: مضر صحت گٹکا ماوا کی منی فیکٹری پکڑی گئی، دو ملزمان گرفتار

ایس ایس پی کے مطابق گرفتار ملزم کا تعلق لیاری گینگ کے سرغنہ احمد علی مگسی اور عظیم سے ہے۔ ملزم تاجروں سے بھتہ طلب کرنے کے علاوہ بھتے کی پرچیاں بھی پہنچاتا تھا۔ اس کے قبضے سے اسلحہ اور وہ موبائل فون بھی برآمد ہوا جسے وہ بھتے کی دھمکیوں کے لیے استعمال کرتا تھا۔

پولیس کے مطابق ملزم نے 28 نومبر کو ڈیفنس فیز 6 میں بیکری کے تاجر سے 25 لاکھ روپے بھتہ طلب کیا تھا، جس کا مقدمہ تھانہ درخشاں میں درج ہوا تھا۔
مزید انکشاف ہوا ہے کہ گینگ کا سرغنہ بیرون ملک سے مختلف نمبروں پر تاجروں کو دھمکیاں دیتا تھا جبکہ شہروز مقامی سطح پر وصولی کا کام کرتا تھا۔

گرفتار ملزم کے خلاف بھتے اور غیر قانونی اسلحے کے متعدد مقدمات پہلے سے بھی درج ہیں۔ ایس آئی یو میں نیا مقدمہ بھی درج کر لیا گیا ہے جبکہ مزید تفتیش جاری ہے۔

59 / 100 SEO Score

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!