کورنگی میں پولیس کا کامیاب چھاپہ: مضر صحت گٹکا ماوا کی منی فیکٹری پکڑی گئی، دو ملزمان گرفتار

کراچی (اسٹاف رپورٹر) کورنگی پولیس نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے مضرِ صحت گٹکا اور ماوا تیار کرنے والی منی فیکٹری پر چھاپہ مار کر دو ملزمان کو گرفتار کرلیا، جبکہ بھاری مقدار میں گٹکا، ماوا، خام مال اور تیاری کے آلات برآمد کرلیے۔

سانحہ نیپا چورنگی: سب ایک دوسرے پر الزام لگا رہے ہیں، اصل ذمہ داری سے کوئی نہیں بچ سکتا، ناصر حسین شاہ

ایس ایس پی کورنگی فدا حسین جانوری کی ہدایات پر ایس ایچ او تھانہ عوامی کالونی نے خفیہ اطلاع کی بنیاد پر کارروائی کی۔ پولیس کے مطابق ملزمان کورنگی نمبر 5 میں تسلیم گراؤنڈ کے قریب ایک خالی پلاٹ پر غیر قانونی گٹکا فیکٹری چلا رہے تھے۔

گرفتار ملزمان کی شناخت وسیم ولد سلیم اور نعیم ولد سلیم کے نام سے ہوئی۔ کارروائی کے دوران بڑی مقدار میں تیار شدہ گٹکا ماوا پیکٹس، خام مال اور فیکٹری میں استعمال ہونے والی مشینری قبضے میں لے لی گئی۔

پولیس نے بتایا کہ دونوں ملزمان کے خلاف مقدمہ نمبر 748/25 گٹکا/ماوا ایکٹ کے تحت درج کرلیا گیا ہے۔ ترجمان کے مطابق گرفتار ملزمان اس سے قبل بھی متعدد بار مضرِ صحت ماوا اور گٹکا بنانے کے مقدمات میں جیل جا چکے ہیں، جن کا کریمنل ریکارڈ بھی چیک کیا جا رہا ہے۔

ملزمان کو مزید تفتیش کے لیے شعبہ تفتیش کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

60 / 100 SEO Score

One thought on “کورنگی میں پولیس کا کامیاب چھاپہ: مضر صحت گٹکا ماوا کی منی فیکٹری پکڑی گئی، دو ملزمان گرفتار

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!