سال کا آخری کولڈ سپر مون آج اور کل رات آسمان پر نمایاں سپارکو کا عوام کو مشاہدے کی دعوت

سال 2025 کا آخری سپر مون، جسے ’کولڈ مون‘ بھی کہا جاتا ہے، آج اور کل رات پاکستان بھر میں اپنی پوری آب و تاب کے ساتھ آسمان پر نمودار ہوگا۔ ماہرینِ فلکیات کے مطابق سپر مون اس وقت بنتا ہے جب چاند اپنے بیضوی مدار کے باعث زمین کے سب سے قریب آ جاتا ہے، جس کے نتیجے میں وہ عام پورے چاند کے مقابلے میں 14 فیصد بڑا اور تقریباً 30 فیصد زیادہ روشن دکھائی دیتا ہے۔
پھوگلہ تمّن بزدار میں غیر قانونی قبائلی رسم کے تحت شخص پر تشدد بی ایم پی کا جرگہ اراکین کے خلاف مقدمہ

ریڈیو پاکستان نے سپارکو کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ یہ سال کا تیسرا مسلسل اور آخری سپر مون ہے، جسے عوام بغیر کسی خاص آلات کے کھلی آنکھ سے دیکھ سکتے ہیں، بشرطیکہ آسمان صاف ہو۔ سپارکو نے فلکیات کے شوقین افراد، طلبہ اور خاندانوں کو اس قدرتی نظارے سے لطف اندوز ہونے کی ترغیب دی ہے۔

بین الاقوامی خبررساں ادارے سی این این کے مطابق ’کولڈ مون‘ کا نام اس لیے رکھا گیا ہے کہ یہ سال کے سب سے چھوٹے دن ونٹر سولی سٹیس کے قریب آنے والے پورے چاند کے واقعے سے منسوب ہے، جو شمالی نصف کرے میں دیکھا جاتا ہے۔

واضح رہے کہ اس سال تین سپر مونز کا مشاہدہ کیا گیا—

پہلا 7 اکتوبر کو دیکھا گیا،

دوسرا 5 نومبر کو سامنے آیا، جسے ’بیور سپر مون‘ کہا جاتا ہے اور سپارکو کے مطابق وہ سال کا سب سے روشن اور قریب ترین پورا چاند تھا۔

ستمبر میں کراچی میں نایاب بلڈ مون (مکمل چاند گرہن) بادلوں کے باعث مشاہدے سے محروم رہا تھا۔

52 / 100 SEO Score

One thought on “سال کا آخری کولڈ سپر مون آج اور کل رات آسمان پر نمایاں سپارکو کا عوام کو مشاہدے کی دعوت

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!