کراچی (اسٹاف رپورٹر) میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نیپا چورنگی کے المناک حادثے میں جاں بحق ہونے والے نوجوان ابراہیم کے گھر پہنچے، جہاں انہوں نے اہل خانہ سے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔
نیپا سانحے کے بعد کراچی میں انتظامی بڑے تبادلے، میئر مرتضیٰ وہاب نے بلاول بھٹو کو بریفنگ دی
میئر کراچی نے لواحقین کو یقین دہانی کرائی کہ واقعے کی غیر جانبدارانہ اور شفاف تحقیقات کرائی جائیں گی تاکہ حقائق سامنے آئیں۔ انہوں نے کہا کہ سانحے میں جس بھی شخص یا ادارے کی کوتاہی ثابت ہوئی، اس کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے مزید کہا کہ ایسے واقعات کی روک تھام کے لیے مستقل، مربوط اور منظم حکمت عملی اپنائی جا رہی ہے تاکہ شہریوں کی جان و مال کا بہتر تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔