کراچی: میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے ایس آئی یو ٹی کی تقریب کے دوران گلشن اقبال میں پیش آنے والے نیپا حادثے کے حوالے سے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کو بریفننگ دی۔
ذرائع کے مطابق بریفنگ کے بعد وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے چیف سیکریٹری سندھ کو ہدایت دی کہ گلشن اقبال میں تعینات متعلقہ انتظامی اور بلدیاتی افسران کو فوری طور پر عہدوں سے ہٹا دیا جائے۔
مزید اطلاعات کے مطابق امکان ہے کہ کل تک ایک اور سینئر افسر کو بھی ذمہ داری سے ہٹا کر آرام کرنے کے لیے گھر بھیج دیا جائے گا، تاکہ نیپا سانحے میں ہونے والی غفلت کے خلاف کارروائی مکمل ہو سکے۔

