راولپنڈی: فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ترک وزیرِ توانائی کی ملاقات، توانائی تعاون بڑھانے پر اتفاق

راولپنڈی میں فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ترکیے کے وزیرِ توانائی الپ ارسلاں نے جی ایچ کیو میں ملاقات کی جس میں دونوں ممالک کے درمیان باہمی دلچسپی کے امور اور تعاون کے مزید فروغ پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔

پاک بحریہ کی آٹھویں میری ٹائم سیکیورٹی ورکشاپ کا لاہور میں آغاز

آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں پاکستان اور ترکیے کے درمیان توانائی کے شعبے میں تعاون کو مزید وسعت دینے پر اتفاق کیا گیا۔ دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے اور اسٹریٹیجک شراکت داری کو فروغ دینے کے عزم کا اظہار کیا۔

ملاقات کے دوران فیلڈ مارشل عاصم منیر نے عالمی فورمز پر پاکستان کے لیے ترکیے کی مستقل حمایت پر شکریہ ادا کیا، جبکہ ترک وزیرِ توانائی نے توانائی کے مختلف شعبوں میں تعاون کو مزید گہرا کرنے کی خواہش ظاہر کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ترک وزیر نے علاقائی امن، استحکام اور پائیدار ترقی کے لیے پاکستان کی کوششوں کو بھی سراہا اور امید ظاہر کی کہ دونوں ممالک مستقبل میں بھی ایک دوسرے کے شانہ بشانہ کھڑے رہیں گے۔

66 / 100 SEO Score

One thought on “راولپنڈی: فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ترک وزیرِ توانائی کی ملاقات، توانائی تعاون بڑھانے پر اتفاق

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!