ڈسٹرکٹ سینٹرل کی حدود میں اسٹریٹ کرائم کے خلاف سپر مارکیٹ پولیس نے مؤثر کارروائی کرتے ہوئے دو ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے اسلحہ، چھینی گئی موٹر سائیکل اور موبائل فونز برآمد کر لیے۔
کورنگی پولیس کی ریذیڈینشل ایکٹ کے تحت کارروائیاں متعدد ملزمان گرفتار
پہلی کارروائی:
پولیس نے اسٹریٹ کرمنل عمران ریاض ولد محمد ریاض کو گرفتار کیا۔
ملزم کے قبضے سے برآمد اشیاء:
ایک عدد 30 بور پسٹل بمعہ 2 راؤنڈ لوڈ میگزین
ایک عدد چھینا ہوا ٹچ اسکرین موبائل فون
ایک موٹر سائیکل جو مقدمہ نمبر 431/2025، دفعات 392/397/34 ت پ تھانہ گارڈن میں چھینی گئی تھی
ملزم کے خلاف مقدمہ نمبر 540/2025 بجرم دفعہ 23(1)A سندھ آرمز ایکٹ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی۔
سابقہ کریمنل ریکارڈ:
مقدمہ نمبر 772/2024 — دفعات 353/324/186/34 ت پ، تھانہ جمشید کوارٹر
مقدمہ نمبر 774/2024 — دفعہ 23(1)A سندھ آرمز ایکٹ، تھانہ جمشید کوارٹر
دوسری کارروائی:
پولیس نے اسٹریٹ کرمنل شاہ رخ ولد افضل کو گرفتار کیا۔
ملزم کے قبضے سے برآمد اشیاء:
ایک عدد 30 بور پسٹل بمعہ 3 راؤنڈ لوڈ میگزین
2 عدد ٹچ اسکرین موبائل فون
ملزم کے خلاف مقدمہ نمبر 538/2025 بجرم دفعہ 23(1)A سندھ آرمز ایکٹ درج کر کے کیس تفتیش کے لیے منتقل کیا گیا۔
سابقہ کریمنل ریکارڈ:
مقدمہ نمبر 616/2020 — دفعہ 23(1)A، تھانہ گلشن اقبال
مقدمہ نمبر 632/2020 — دفعات 397/34، تھانہ جمشید کوارٹر
مقدمہ نمبر 571/2020 — دفعات 397/34، تھانہ عزیز بھٹی
ترجمان ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل ذیشان شفیق صدیقی نے تصدیق کی کہ کارروائیاں PPM اور PSP کے تحت کی گئی ہیں۔

