نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کے وفد کا میران شاہ دورہ شہدا کو خراج عقیدت اور سیکیورٹی بریفنگ

نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی میں جاری کورس کے 35 رکنی سول افسران کے وفد نے میران شاہ کا دورہ کیا، جہاں جنرل آفیسر کمانڈنگ نے وفد کا پرتپاک استقبال کیا۔
ڈسٹرکٹ سینٹرل پولیس کی اسٹریٹ کرائم کے خلاف کارروائی دو ملزمان گرفتار اسلحہ و چھینی گئی موٹر سائیکل برآمد

وفد نے یادگارِ شہدا پر پھول چڑھائے اور شہداء کے بلند درجات کے لیے فاتحہ خوانی کی۔ شرکاء کو علاقائی سیکیورٹی صورتحال، انسداد دہشتگردی چیلنجز اور قیام امن میں سیکورٹی فورسز کے اہم کردار پر بریفنگ دی گئی۔

وفد کو معاشی خوشحالی کے لیے اٹھائے جانے والے اقدامات سے بھی آگاہ کیا گیا اور انہیں ٹوچی میوزیم اور تکنیکی ہال کا دورہ کرایا گیا، جہاں تاریخی اور عسکری اہمیت کی حامل اشیاء کا مشاہدہ کیا گیا۔

وفد نے پاک فوج کی شمالی وزیرستان میں ترقی اور امن کے لیے کی جانے والی کوششوں کو سراہا اور اس کے اثرات پر مثبت تاثرات کا اظہار کیا۔

63 / 100 SEO Score

One thought on “نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کے وفد کا میران شاہ دورہ شہدا کو خراج عقیدت اور سیکیورٹی بریفنگ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!