گلشنِ اقبال نیپا چورنگی میں 3 سالہ بچہ کھلے مین ہول میں گر کر لاپتا، ریسکیو آپریشن جاری

کراچی کے علاقے گلشنِ اقبال نیپا چورنگی کے نزدیک افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں تین سالہ ابراہیم کھلے مین ہول میں گر کر لاپتا ہوگیا۔ ریسکیو 1122 اور دیگر ادارے بچے کی تلاش میں مصروف ہیں تاہم اب تک اسے نہیں نکالا جا سکا۔ ہیوی مشینری کی مدد سے مین ہول کی لائنوں کی کھدائی جاری ہے۔

ورلڈ کلچر فیسٹیول کا 31واں روز: سنگاپور کی مایا ڈانس کمپنی کے ڈاؤن سنڈروم ڈانسرز نے میلہ لوٹ لیا

ابراہیم ولد نبیل اپنی فیملی کے ہمراہ قریب ہی واقع ڈیپارٹمنٹل اسٹور میں شاپنگ کے لیے آیا ہوا تھا۔ دادا محمودالحسن کے مطابق ابراہیم اپنے والد کے پیچھے جا رہا تھا کہ اچانک بغیر ڈھکن کے مین ہول میں جا گرا۔ انہوں نے ریسکیو کی کارکردگی پر ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے مزید مشینری بھجوانے اور آپریشن تیز کرنے کا مطالبہ کیا۔

واقعے کے بعد بچے کی والدہ کی حالت غیر ہوگئی جنہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا۔ نیپا چورنگی پر شہریوں نے احتجاج کرتے ہوئے حسن اسکوائر جانے والی سڑک بند کردی، جس سے ٹریفک متاثر رہا۔

ترجمان سندھ حکومت سعدیہ جاوید نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے کہا کہ انکوائری شروع کر دی گئی ہے کہ مین ہول کا ڈھکن کس کی غفلت سے غائب تھا، ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

ڈپٹی میئر کراچی سلمان مراد نے بھی واقعے کا نوٹس لیا اور تمام ریسکیو اداروں کو الرٹ کرتے ہوئے بچے کو جلد از جلد تلاش کرنے کی ہدایت کی۔ ریسکیو ٹیمیں، کے ایم سی، واٹر کارپوریشن اور سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کا عملہ موقع پر موجود ہے۔

61 / 100 SEO Score

One thought on “گلشنِ اقبال نیپا چورنگی میں 3 سالہ بچہ کھلے مین ہول میں گر کر لاپتا، ریسکیو آپریشن جاری

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!