ورلڈ کلچر فیسٹیول کا 31واں روز: سنگاپور کی مایا ڈانس کمپنی کے ڈاؤن سنڈروم ڈانسرز نے میلہ لوٹ لیا

کراچی: آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی میں جاری 39 روزہ ’’ورلڈ کلچر فیسٹیول 2025‘‘ کے 31ویں روز متعدد رنگا رنگ سرگرمیوں کا انعقاد کیا گیا، جنہوں نے حاضرین کو محظوظ کر دیا۔ فیسٹیول کے اکتیسویں روز سنگاپور کی مایا ڈانس کمپنی کے ڈاؤن سنڈروم ڈانسرز نے اپنی شاندار پرفارمنس سے میلہ لوٹ لیا اور شائقین سے بھرپور داد وصول کی۔

پاکستان میں عراقی اسپیشل فورسز کی ٹریننگ مکمل، پاک–عراق فوجی تعاون مزید مضبوط

دن کا آغاز لیبون کے تھیٹر آرٹسٹ ثانی عبدالباقی کی تھیٹر ورکشاپ سے ہوا جس میں آرٹس کونسل تھیٹر اکیڈمی کے بچوں نے اداکاری کے فن کے اہم نکات سیکھے۔ ’’فلم اسکریننگ‘‘ کے سیشن میں فلم ’’نایاب‘‘ پیش کی گئی۔ فلمی نشست میں اداکار فواد خان نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس فلم میں کام کرنا ان کے لیے خوشگوار تجربہ تھا اور ٹی وی پر کام نے انہیں اداکاری کی نئی جہتیں سمجھائیں۔

بعد ازاں مالی سے تعلق رکھنے والے فنکار Lassina Konw نے ڈرمز کے ساتھ شاندار ڈانس پرفارمنس پیش کی، جسے دیکھ کر حاضرین جھوم اٹھے۔ صدر آرٹس کونسل محمد احمد شاہ نے فنکار کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ان کی پرفارمنس ناقابلِ فراموش تھی اور آرٹس کونسل آئندہ بھی انہیں خوش آمدید کہنے کی خواہش رکھتی ہے۔

فیسٹیول میں دو تھیٹر پلے ’’سالگرہ‘‘ اور ’’Creditors‘‘ بھی پیش کیے گئے۔ ’’سالگرہ‘‘ کے ہدایت کار فرحان عالم تھے جبکہ اداکار عمران فرمان اور کومل ویر جی نے متاثر کن پرفارمنس دی۔ دوسری جانب بھارتی مصنف جاوید کے تحریر کردہ پلے ’’Creditors‘‘ کو عازیب خان نے نہایت خوبصورتی سے اسٹیج پر پیش کیا، جس میں طاقت، جذبات، شناخت اور یادداشت کے پیچیدہ موضوعات کو گہرائی سے اجاگر کیا گیا۔

ڈانس نائٹ 3.0
ڈانس نائٹ میں بین الاقوامی فنکاروں نے شاندار پرفارمنس پیش کی، جبکہ سنگاپور کی مایا ڈانس تھیٹر کمپنی کے ڈاؤن سنڈروم بچوں نے اپنے بھرپور ڈانس اور تھیٹر ایکٹس کے ذریعے حاضرین کے دل جیت لیے۔ انہوں نے اپنی پرفارمنس کے ذریعے زندگی میں درپیش چیلنجز کو فنکارانہ انداز میں پیش کیا۔

ناروے سے آئے Navid Rezvani نے Hip Hop پرفارمنس کے ذریعے ایران کی ان خواتین کو خراجِ تحسین پیش کیا جو آزادی اور خودمختاری کے لیے جدوجہد کر رہی ہیں۔ پاکستان کے The Jacket گروپ نے اپنی شاندار ڈانس پرفارمنس سے محفل کو مزید چار چاند لگا دیے۔

میوزیکل کانسرٹ سے شاندار اختتام
فیسٹیول کے 31ویں روز کا اختتام ’’The Mystic Caravan‘‘ نامی میوزیکل کانسرٹ سے ہوا، جس میں وہاب بگٹی، مائی ڈھائی، احسن باری اور فضل جٹ نے اپنی آواز کے سحر سے محفل کو مسحور کر دیا۔

WhatsApp Image 2025 11 30 at 10.18.43 PM 2 WhatsApp Image 2025 11 30 at 10.18.44 PM WhatsApp Image 2025 11 30 at 10.18.44 PM 1

One thought on “ورلڈ کلچر فیسٹیول کا 31واں روز: سنگاپور کی مایا ڈانس کمپنی کے ڈاؤن سنڈروم ڈانسرز نے میلہ لوٹ لیا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!