ایس ایس پی ساؤتھ کے احکامات پر ڈیفنس پولیس میں رول کال، اہلکاروں کو ڈیوٹی کے سخت اصولوں کی ہدایت

ایس ایس پی ڈسٹرکٹ ساؤتھ مہزور علی کی ہدایات پر ایس ڈی پی او ڈیفنس (PSP) ندا جنید نے آج تھانہ ڈیفنس میں رول کال کا انعقاد کیا۔ اس موقع پر افسران اور ملازمین کو ڈیوٹی کے دوران اہم احکامات جاری کیے گئے۔

ملیر کینٹ پولیس کی کارروائی، منشیات فروش گرفتار — چرس اور فروخت کی رقم برآمد

رول کال کے دوران ہدایت کی گئی کہ تمام اہلکار مکمل یونیفارم میں رہیں، موبائل فون کا غیر ضروری استعمال نہ کریں، ڈیوٹی کسی اور کو نہ سونپی جائے اور ہر صورتحال میں چوکسی برقرار رکھی جائے۔

ایس ڈی پی او نے واضح کیا کہ سنگین واردات کی صورت میں گشت پر موجود اہلکار فوری کارروائی کریں، اور ریپیٹڈ آفینڈرز اور P.O/Abs کی گرفتاری کے لیے خصوصی ٹیمیں متحرک رکھی جائیں۔ روزانہ کی وارداتوں اور ملزمان کی تفصیلات تھانے کے بورڈ پر درج کرنے کی بھی ہدایت دی گئی تاکہ ٹارگٹڈ کارروائیاں زیادہ مؤثر بن سکیں۔

آخر میں افسران و ملازمین کو عوام کے ساتھ خوش اخلاقی سے پیش آنے اور اپنے فرائض کو خوش اسلوبی سے انجام دینے کی ہدایت کی گئی۔ ساتھ ہی احکامات کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت محکماتی کارروائی کا اعلان بھی کیا گیا۔

62 / 100 SEO Score

One thought on “ایس ایس پی ساؤتھ کے احکامات پر ڈیفنس پولیس میں رول کال، اہلکاروں کو ڈیوٹی کے سخت اصولوں کی ہدایت

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!