ملیر کینٹ پولیس کی کارروائی، منشیات فروش گرفتار — چرس اور فروخت کی رقم برآمد

کراچی: ملیر کینٹ پولیس نے خفیہ اطلاع کی بنیاد پر کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروشی میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا۔ ترجمان پولیس کے مطابق کارروائی تھانہ ملیر کینٹ کی حدود میں کی گئی۔

کیماڑی موچکو پولیس کی کارروائی، گٹکا ماوا سپلائر گرفتار — بھاری مقدار میں مضر صحت مواد برآمد

گرفتار ملزم کی شناخت واجد علی کے نام سے ہوئی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کے قبضے سے 110 گرام چرس اور فروخت کی رقم برآمد کی گئی۔

ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزم مختلف خفیہ مقامات پر منشیات فروخت کرتا تھا۔ پولیس نے ملزم کے کرمنل ریکارڈ کی جانچ بھی شروع کر دی ہے۔

گرفتار ملزم کے خلاف ضابطے کے تحت مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے۔

66 / 100 SEO Score

One thought on “ملیر کینٹ پولیس کی کارروائی، منشیات فروش گرفتار — چرس اور فروخت کی رقم برآمد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!