آئی جی سندھ غلام نبی میمن کا پولیس افسران سے خطاب، شہداء کی قربانیوں اور محنت کو سراہا

کراچی — آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے کراچی پولیس کی جانب سے منعقدہ تقریب میں خطاب کرتے ہوئے پولیس افسران اور ملازمین کی محنت کو سراہا اور کہا کہ صوبے میں امن آپ سب کی محنت کا نتیجہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر سندھ پولیس کامیاب ہے تو وہ بھی کامیاب ہیں۔

ضلع کورنگی پولیس کی کارروائی، سندھ ٹمپورری ریذیڈینشل ایکٹ 2015 کے تحت 31 افراد گرفتار

آئی جی سندھ نے کہا کہ پولیس کا کام انصاف کے ساتھ جڑا ہوا ہے اور غلط کام پر سزا، اچھے کام پر انعام سے ہی ڈسپلن قائم ہوتا ہے۔ انہوں نے مشکل فیصلوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ یہ فیصلے پولیس کے لیے مفید ثابت ہوئے۔

انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ صوبے کے 2576 شہداء میں سے 1072 کا تعلق کراچی سے ہے اور ان کے خون کی بدولت آج امن قائم ہے۔ کرائم ریٹ میں کمی اور پولیس کی محنت پر ایڈیشنل آئی جی کراچی کو شاباش دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ سندھ پولیس اسی جذبے سے کام جاری رکھے گی۔

آئی جی سندھ نے کمیونٹی پولیسنگ کے اقدامات، سی سی ٹی وی کیمروں کی تنصیب اور موجودہ ٹریفک نظام کو بھی سراہا اور حکومت سندھ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کا شکریہ ادا کیا۔

تقریب کے آخر میں ایڈیشنل آئی جی کراچی، ڈی آئی جی ٹریفک اور سیکیورٹی نے آئی جی سندھ کو یادگاری شیلڈز اور تصویری البم/پینٹنگ پیش کی، جبکہ تمام افسران ملازمین کے ساتھ بیٹھ کر کھانا بھی کھایا۔

WhatsApp Image 2025 11 29 at 6.43.24 PM WhatsApp Image 2025 11 29 at 6.43.24 PM 1 WhatsApp Image 2025 11 29 at 6.43.24 PM 2 WhatsApp Image 2025 11 29 at 6.43.25 PM WhatsApp Image 2025 11 29 at 6.43.25 PM 1 WhatsApp Image 2025 11 29 at 6.43.25 PM 2 WhatsApp Image 2025 11 29 at 6.43.28 PM WhatsApp Image 2025 11 29 at 6.43.28 PM 1

70 / 100 SEO Score

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!