کراچی میں غیر قانونی کرنسی ایکسچینج کے 3 ملزمان گرفتار، لاکھوں روپے اور غیر ملکی کرنسی برآمد

ایف آئی اے کراچی زون کی بڑی کارروائی کے دوران غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث مدثر، سجاد علی اور محمد خالد کو گرفتار کر لیا گیا۔ ملزمان کو سمن آباد کراچی سے حراست میں لیا گیا۔

رواں سال 1873 دہشتگرد ہلاک، افغان طالبان مکمل سہولت کاری کر رہے ہیں: ڈی جی آئی ایس پی آر

ایف آئی اے کارپوریٹ کرائم سرکل کی کارروائی میں ملزمان کے قبضے سے مجموعی طور پر 18,000 سعودی ریال، 10,000 امریکی ڈالر، 5,000 برطانوی پاؤنڈ اور 63 لاکھ 45 ہزار روپے برآمد کیے گئے۔ اس کے علاوہ غیر قانونی کرنسی ایکسچینج سے متعلق اہم شواہد بھی حاصل کیے گئے۔

ابتدائی تفتیش میں معلوم ہوا کہ ملزمان بغیر لائسنس کرنسی ایکسچینج کا کاروبار کر رہے تھے اور برآمد شدہ کرنسی کے حوالے سے حکام کو مطمئن نہ کر سکے۔ گرفتار ملزمان سے مزید پوچھ گچھ جاری ہے اور ان کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

67 / 100 SEO Score

One thought on “کراچی میں غیر قانونی کرنسی ایکسچینج کے 3 ملزمان گرفتار، لاکھوں روپے اور غیر ملکی کرنسی برآمد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!