سندھ اسمبلی میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے بھارتی وزیرِ دفاع کے حالیہ بیان کو شدت سے مسترد کرتے ہوئے کہا کہ “بھارت کو بدترین شکست دینے والے ملک کے خلاف راج ناتھ سنگھ کا بیان کھسیانی بلی کھمبا نوچے کے مترادف ہے، ہم اس اشتعال انگیز بیان کی سخت مذمت کرتے ہیں۔”
اے این ایف کا ملک گیر منشیات اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن، 7 گرفتار، 655.8 کلوگرام منشیات برآمد
مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ راج ناتھ سنگھ کی گیدڑ بھپکیاں کبھی کامیاب نہیں ہوں گی اور ان کی یہ بوکھلاہٹ 9 مئی کے بعد نمایاں طور پر بڑھ گئی ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ “ہم سندھو دریا کا ہر قیمت پر تحفظ کریں گے، اور ہماری فورسز بھارت کو جواب دینے کے لیے ہر لحاظ سے تیار ہیں۔”
وزیراعلیٰ سندھ نے مزید کہا کہ نہ کوئی سندھ کو پاکستان سے الگ کرسکتا ہے اور نہ پاکستان کا جغرافیہ بدل سکتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ “سندھ متحد ہے اور ہمیشہ پاکستان کے ساتھ رہے گا۔”
