اسلام آباد/کراچی: اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے تعلیمی اداروں کے اطراف اور ملک کے مختلف شہروں میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن کیا، جس کے دوران 9 مختلف کاروائیوں میں خاتون سمیت 7 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔ ترجمان اے این ایف کے مطابق کارروائیوں کے دوران مجموعی طور پر 6 کروڑ 86 لاکھ روپے مالیت کی 655.80 کلوگرام منشیات برآمد کی گئی۔
کراچی: اتحاد ٹاؤن پولیس کا کارروائی، اسٹریٹ کرائم میں ملوث ملزم گرفتار
تعلیمی اداروں کے قریب کارروائیوں میں پشین کے یارو ریلوے کراسنگ کے قریب موٹر سائیکل سوار سے 7 کلوگرام چرس برآمد کی گئی، جس پر گرفتار ملزم نے اعتراف کیا کہ وہ طلباء کو منشیات فروخت کرتا تھا۔
دیگر اہم کاروائیوں میں شامل ہیں:
راولپنڈی کے چکلالہ گیریژن میں کوریئر آفس سے نیدرلینڈز سے آنے والا پارسل، جس میں 6 گرام کوکین برآمد ہوئی۔
پشین میں ہوٹل کے قریب موٹر سائیکل سوار سے 14 کلوگرام چرس برآمد۔
ایسٹرن بائی پاس، کوئٹہ کے قریب موٹر سائیکل سوار سے 14 کلوگرام چرس برآمد۔
نیشنل ہائی وے، حیدرآباد کے قریب گاڑی سے 12 کلوگرام چرس برآمد اور ملزم گرفتار۔
اسلام آباد کے بیلا روڈ سیکٹر جی 10 کے قریب گاڑی میں سوار مرد اور خاتون سے 1.8 کلوگرام آئس اور 800 گرام افیون برآمد۔
منڈی موڑ، اسلام آباد کے قریب ملزم کے قبضے سے 7.2 کلوگرام چرس برآمد۔
سوئی کاریز، چمن ڈسٹرکٹ سے 100 کلوگرام آئس برآمد۔
خلیل آباد، سیٹلائٹ ٹاؤن تربت، ڈسٹرکٹ کیچ سے 499 کلوگرام چرس برآمد۔
تمام کاروائیوں کے حوالے سے انسداد منشیات ایکٹ 1997 کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

