کراچی: ایس بی سی اے کی زیرصدارت 100 سے زائد تعمیراتی پراجیکٹس کی منظوری، قانونی اور محفوظ تعمیرات کو یقینی بنانے کا عزم

کراچی: ڈائریکٹر جنرل سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی (SBCBA) مزمل حسین ہالیپوٹو کی زیرصدارت ایس بی سی اے کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں 100 سے زائد تعمیراتی پراجیکٹس کی منظوری یا اجازت دی گئی۔ ان پراجیکٹس میں مدرسہ، اسکول، ہاسپٹل، ریزیڈینشل، کمرشل اور انڈسٹریل تعمیرات کے بلڈنگ پلان، کمپلیشن پلان، آرکٹیکٹ اپروول، سٹرکچر اپروول، ڈیزائن این او سی سمیت دیگر کیسز شامل تھے۔

سندھ اسمبلی مراد علی شاہ کا بھارتی وزیرِ دفاع کے بیان پر سخت ردعمل

مزمل حسین ہالیپوٹو نے اجلاس کے دوران اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے تمام کیسز کا باریک بینی سے جائزہ لے کر جلد از جلد نمٹانے کی ہدایت کی۔ انہوں نے واضح کیا کہ ایس بی سی اے میں تمام قانونی تعمیراتی منظوری اور منسوخی حکومت سندھ کے احکامات کے تحت کی جاتی ہے تاکہ قانونی تعمیرات کو یقینی بنایا جا سکے اور غیرمعیاری یا غیرقانونی تعمیرات کا سدباب ہو۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ اور وزیربلدیات کے اقدامات شہریوں کی سہولیات کو بہتر بنانے اور تعمیرات سے وابستہ صنعتوں کی ترقی کے لیے قابلِ تحسین ہیں۔ اس نظام کے ذریعے الاٹیز، سرمایہ کار، بلڈرز و ڈویلپرز اور عام شہری اپنے رہائشی یا تجارتی منصوبوں کے بلڈنگ پلان کی منظوری میں شفافیت اور سہولت حاصل کر سکیں گے، جبکہ تعمیراتی صنعت میں ترقی کے بہتر مواقع بھی میسر آئیں گے۔

اجلاس میں اتھارٹی کے اراکین کے ساتھ تمام ڈسٹرکٹ اور متعلقہ شعبہ جات کے ڈائریکٹرز نے بھی شرکت کی۔

64 / 100 SEO Score

One thought on “کراچی: ایس بی سی اے کی زیرصدارت 100 سے زائد تعمیراتی پراجیکٹس کی منظوری، قانونی اور محفوظ تعمیرات کو یقینی بنانے کا عزم

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!