پیپلز پارٹی ڈسٹرکٹ سینٹرل قیادت کا کورنگی میں یومِ تاسیس جلسہ گاہ کا دورہ

کراچی: پاکستان پیپلز پارٹی ڈسٹرکٹ سینٹرل کے صدر سردار خان نے جماعتی وفد کے ہمراہ 30 نومبر کو ہونے والے یومِ تاسیس کے بڑے جلسہ عام کی تیاریوں کا جائزہ لینے کے لیے کورنگی میں جلسہ گاہ کا دورہ کیا۔

سندھ پر بھارتی وزیر دفاع کے بیان پر میئر کراچی کا بھرپور ردعمل

سردار خان کے ہمراہ جنرل سیکرٹری شہزاد مجید، نائب صدر نیاز محمد خان، ریکارڈ اینڈ ایونٹ سیکرٹری توقیر احمد، فائنانس سیکرٹری عبدالقدوس، ڈسٹرکٹ سینٹرل کے سٹی ایریاز کے صدور اکرم اعوان، احسن علی، رضوان رفیق، عارف قریشی، شاہد حسین، جنرل سیکریٹریز ظفر حسن، نثار عزیز آبادی، سینیئر نائب صدر آفتاب برفت اور چیئرمین بزنس فورم سینٹرل سید سرفراز علی بھی موجود تھے۔

اس موقع پر وفد نے ٹاؤن چیئرمین نعیم شیخ اور کورنگی کے کارکنان سے ملاقات کی اور یومِ تاسیس جلسے کے انتظامات، کارکنوں کی شرکت اور مقامی تیاریاں مزید بہتر بنانے پر تبادلہ خیال کیا۔ پارٹی رہنماؤں نے کورنگی تنظیم کے جوش و جذبے کو سراہتے ہوئے کہا کہ یومِ تاسیس کا جلسہ تاریخی ثابت ہوگا۔

63 / 100 SEO Score

One thought on “پیپلز پارٹی ڈسٹرکٹ سینٹرل قیادت کا کورنگی میں یومِ تاسیس جلسہ گاہ کا دورہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!