سندھ پر بھارتی وزیر دفاع کے بیان پر میئر کراچی کا بھرپور ردعمل

کراچی: میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے بھارتی وزیر دفاع راجناتھ سنگھ کے سندھ سے متعلق حالیہ بیان کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے اسے بوکھلاہٹ اور تاریخی جہالت قرار دیا ہے۔

بھارتی وزیر دفاع کے بیان پر وزیراعلیٰ سندھ کا سخت ردعمل — “سندھ کل بھی پاکستان کا حصہ تھا، آج بھی ہے”

میئر کراچی کا کہنا ہے کہ بھارتی وزیر دفاع مکمل طور پر حواس باختہ ہو چکے ہیں اور ان کے بے بنیاد الزامات بھارت کی جنگی و سفارتی ناکامیوں کا واضح ثبوت ہیں۔
انہوں نے کہا کہ سندھ کی ہزاروں سال پرانی تہذیب، انڈس ویلی کا تاریخی ورثہ اور موہنجوڈڑو جیسی عالمی شہرت یافتہ نشانیاں سندھ کی صدیوں پرانی شناخت کا ناقابلِ تردید ثبوت ہیں۔

مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ برصغیر میں اسلام کی پہلی دستک سندھ سے ہوئی، جبکہ انگریز دور میں سندھ کو زبردستی بمبئی کے ماتحت کیا گیا تھا جس سے سندھ نے 1936 میں مسلسل جدوجہد کے بعد آزادی حاصل کی۔

انہوں نے یاد دلایا کہ قرارداد پاکستان کی پہلی منظوری بھی سندھ اسمبلی نے دی تھی، جس سے ثابت ہوتا ہے کہ سندھ پاکستان کی نظریاتی بنیادوں میں شامل تھا، ہے اور ہمیشہ رہے گا۔

میئر کراچی نے بھارتی بیانات کو تاریخی حقائق کے منافی قرار دیتے ہوئے کہا کہ بھارتی قیادت تاریخ کو مسخ کرکے خطے میں تناؤ بڑھانے کی کوشش میں مصروف ہے، مگر سندھ کی شناخت عالمی سطح پر تسلیم شدہ ہے اور بھارتی پروپیگنڈا کبھی کامیاب نہیں ہوسکتا۔

ان کا کہنا تھا کہ سندھ کے عوام نے ہر دور میں بیرونی تسلط کو مسترد کیا ہے، اس لیے بھارت کے دعوے بےمعنی اور حقیقت کے خلاف ہیں۔ پاکستان مخالف پروپیگنڈا پہلے بھی ناکام ہوا اور آئندہ بھی ہوگا۔

67 / 100 SEO Score

One thought on “سندھ پر بھارتی وزیر دفاع کے بیان پر میئر کراچی کا بھرپور ردعمل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!