کراچی: وزیر بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ اور وزیر محنت و افرادی قوت و سماجی تحفظ سندھ سعید غنی نے شہر کے کئی علاقوں کا دورہ کیا اور صفائی ستھرائی کی مجموعی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا۔
پیپلز پارٹی ڈسٹرکٹ سینٹرل قیادت کا کورنگی میں یومِ تاسیس جلسہ گاہ کا دورہ
دورے کے دوران ٹاؤن چیئرمین جناح ٹاؤن رضوان سمیع، سندھ سولڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کے ڈائریکٹر رحمت اللہ شیخ، فرحان غنی اور دیگر افسران بھی صوبائی وزراء کے ہمراہ تھے۔
کچرے کے انبار پر شدید برہمی
صوبائی وزراء نے جیل روڈ پل کے نیچے کچرے کے ڈھیر دیکھ کر سخت ناراضی کا اظہار کیا۔ انہوں نے ہدایت دی کہ یہاں فوری صفائی یقینی بنائی جائے اور آئندہ اس مقام پر کچرا پھینکنے یا جمع ہونے نہ دیا جائے۔
گاربیج ٹرانسفر اسٹیشن کا معائنہ
بعد ازاں وزراء نے کورنگی شارعِ بھٹو کے قریب سندھ سولڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کے زیرتعمیر گاربیج ٹرانسفر اسٹیشن (GTS) کا دورہ کیا۔
سید ناصر حسین شاہ نے جی ٹی ایس تعمیر کرنے والی کمپنی سے تفصیلات حاصل کیں اور منصوبہ مقررہ مدت میں مکمل کرنے کی ہدایت دی۔
ہدایات اور احکامات
وزیر بلدیات نے زور دیا کہ:
- شہر بھر میں صفائی کے نظام کو مزید مربوط اور مؤثر بنایا جائے۔
- عوامی شکایات پر فوری ایکشن لیا جائے۔
- سندھ سولڈ ویسٹ، ٹاؤن اور یوسی انتظامیہ باہمی تعاون سے صفائی کو یقینی بنائیں۔
- کسی بھی علاقے میں غفلت یا شکایت کی صورت میں متعلقہ افسران کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

