بھارتی وزیر دفاع کے بیان پر وزیراعلیٰ سندھ کا سخت ردعمل — “سندھ کل بھی پاکستان کا حصہ تھا، آج بھی ہے”

کراچی: وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے سندھ سے متعلق بھارتی وزیر دفاع کے متنازع بیان پر سخت ردعمل دیتے ہوئے اسے سفارتی طور پر غیر ذمہ دارانہ قرار دے دیا۔

کراچی میں ایک ماہ کے دوران 71 کروڑ روپے سے زائد کے ای چالان — ٹریفک پولیس کی رپورٹ جاری

وزیراعلیٰ سندھ نے سوشل میڈیا پر اپنے بیان میں کہا کہ بھارتی وزیر دفاع تاریخ سے ناواقف ہیں اور انہیں سندھ کے حوالے سے بے بنیاد گفتگو کے بجائے اپنی داخلی تقسیم پر توجہ دینی چاہیے۔

مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ سندھ نے 1936 میں بمبئی پریذیڈنسی سے علیحدگی اختیار کی تھی اور سندھ کے عوام نے ہمیشہ اپنی خودمختاری، وقار اور سیاسی شناخت کو ترجیح دی ہے۔

انہوں نے واضح کیا کہ سندھ پاکستان کا اٹوٹ انگ ہے، سندھ کل بھی پاکستان کا حصہ تھا، آج بھی ہے اور ہمیشہ رہے گا۔

66 / 100 SEO Score

One thought on “بھارتی وزیر دفاع کے بیان پر وزیراعلیٰ سندھ کا سخت ردعمل — “سندھ کل بھی پاکستان کا حصہ تھا، آج بھی ہے”

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!