کراچی: ٹریفک پولیس نے شہر میں ایک ماہ کے دوران کیے گئے ای چالان کی تفصیلات جاری کرتے ہوئے بتایا ہے کہ مختلف ٹریفک خلاف ورزیوں پر 71 کروڑ روپے سے زائد کے جرمانے عائد کیے گئے۔
پاک بحریہ کا اینٹی شپ بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ — دفاعی صلاحیت میں اہم سنگِ میل
رپورٹ کے مطابق ایک ماہ میں 93 ہزار سے زائد ای چالان جاری ہوئے۔
سب سے زیادہ خلاف ورزیاں سیٹ بیلٹ نہ لگانے کی تھیں، جس پر 57 ہزار 541 ڈرائیوروں کے چالان کیے گئے۔ اسی طرح 22 ہزار 227 موٹر سائیکل سواروں کو ہیلمٹ نہ پہننے پر جرمانہ کیا گیا۔
ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ ڈمپر، ٹریلر اور واٹر ٹینکرز میں نصب ٹریکر کے ذریعے 1188 چالان تیز رفتاری پر ہوئے۔ عام گاڑیوں کی تیز رفتاری پر 2699، جبکہ سگنل کی خلاف ورزی پر 3102 چالان کیے گئے۔
مزید معلوم ہوا کہ:
-
فینسی نمبر پلیٹ: 1278 چالان
-
رنگین شیشے: 1178 چالان
-
اسٹاپ لائن کی خلاف ورزی: 611 چالان
-
رانگ وے: 426 چالان
جرمانوں کی تفصیل کے مطابق:
-
سیٹ بیلٹ نہ باندھنے پر 57 کروڑ 54 لاکھ 10 ہزار روپے جرمانہ عائد ہوا۔
-
ہیلمٹ نہ پہننے پر 11 کروڑ 11 لاکھ 35 ہزار روپے کا جرمانہ کیا گیا۔
-
رنگین شیشوں والی گاڑیوں پر 2 کروڑ 94 لاکھ 50 ہزار روپے کے چالان ہوئے۔
